اداکارہ سوہا علی خان نے بیٹی کا نام رکھ لیا، تصویر نہیں دکھائی

2  اکتوبر‬‮  2017

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان اور کنال کھیمو کے ہاں گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔بیٹی پیدا ہونے کے تین بعد جوڑے نے بیٹی پر نام تو رکھ لیا، تاہم بیٹی کی تصویر شیئر نہیں کی۔اداکار کنال کھیمو نے ٹوئیٹ کی کہ انہوں نے بیٹی کا نام’ انایا نومی کھیمو‘ رکھا ہے۔کنال کھیمو نے اپنی ٹوئیٹ میں بیٹی کی بہتر صحت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔اداکار

کی جانب سے اپنے مداحوں کو بیٹی کے نام سے باخبر رکھنے کے لیے کی جانے والی ٹوئیٹ پر کئی مداحوں نے تبصرے بھی کیے۔وشال نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کنال کھیمو کی بیٹٰی پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا گیا کہ آپ نے بیٹی کا نام ہندو رکھنے کے لیے نو بال کرائی۔بلکرت سنگھ کے ٹوئٹر ہینڈل سے سوال کیا گیا کہ اس کا مطلب ہے کہ بیٹی کا نام مسلم ہے؟رانی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے بھی لکھا گیا کہ نام کو پکارنے سے بھی ہندو نام نہیں لگتا، افسوس۔تاہم ذیادہ تر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی گئی، کئی مداحوں نے مکسچر نام پر خوشی کا بھی اظہار کیا۔مداحوں کو انتظار تھا کہ سوہا علی خان اور کنال کھیمو اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کریں گے، تاہم مداحوں کو مایوسی ہوئی۔خیال رہے کہ کنال کھیمو اور سوہا علی خان نے 2015 میں شادی کی تھی۔کنال کھیمو کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے، جب کہ سوہا علی خان بولی وڈ اداکار سیف علی خان کی بہن ہیں۔کنال کھیمو گول مال اگین، گو گوا گو اور رنگ دے بسنتی سمیت متعدد کامیڈی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…