ماہرہ خان کا ساحل سمندر پر بڑھکیلے لباس میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر ایسی ایسی تصاویروائرل کہ دیکھنے والوں کی دھڑا دھڑ لائنیں لگ گئیں

14  ستمبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی حال ہی میں ساحل سمندر پر کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت دنیابھر میں جاری ہیں، شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد ماہرہ میڈیا کی ہاٹ فیورٹ بن گئی ہیں ان کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھی میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے۔حال ہی میں ماہرہ خان نے معروف بھارتی فیشن برانڈ ’’دیوانی‘‘ کے لیے

بھاری اور خوبصورت ملبوسات پہن کر ساحل سمندر پر فوٹوشوٹ کروایا ہے۔ماہرہ فوٹوشوٹ میں ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت اور حسین نظر آرہی ہیں جب کہ لباس ان پر خوب جچ رہے ہیں۔اس سے قبل ماہرہ خان بھارتی میگزین ووگ کے لیے بھی فوٹوشوٹ کراچکی ہیں جس میں ان کی بغیر میک اپ تصاویر کو خوب پسند کیا گیا تھا اور انہیں سادگی اور حسن کا پیکر قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان رواں سال جنوری میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں نظر آئی تھیں ،فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا جب کہ شائقین کے ساتھ بالی ووڈ اسٹارز بھی ان کی خوبصورتی کے مداح ہوگئے تھے جن میں رنبیر کپور بھی شامل ہیں۔ماہرہ ان دنوں پاکستان کے نامور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ورنہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…