کرینہ کپور روزانہ کئی مرتبہ اپنے بیٹے کے ساتھ ایسا کیا کام کرتی ہیں کہ جس سے سیف علی خان بھی ناراض ہیں ؟

26  جولائی  2017

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی اہلیہ اور خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے تیمور علی خان پٹودی کو یومیہ 20 ہزار بار چومتی ہیں۔اداکارہ نے یہ انکشاف اپنی ٹیم ممبر کے ساتھ ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں کیا، اور کہا اس عمل سے ان کے بیٹے تنگ بھی ہوجاتے ہیں۔

کرینہ کپور کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’ان کا بیٹا تیمور بہت ہی خوبصورت اور معصوم ہے، جس وجہ سے انہیں بار بار چومنے کا دل کرتا ہے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ تیمور علی خان پٹودی کو کم سے کم 20 ہزار بار چومتی ہیں، جس سے ان کے بیٹے تنگ بھی ہوجاتے ہیں۔کرینہ کپور نے مزید بتایا کہ اتنے بوسے دینے کی وجہ سے تیمور علی خان کئی بار انہیں پیچھے دھکیلتے ہیں، اور وہ تنگ آ جاتے ہیں، مگر ان سے رہا نہیں جاتا۔ان کے مطابق اس عمل پر ان کے شوہر سیف علی خان بھی ان سے کہ چکے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کرتی ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ، تیمور اتنا خوبصورت اور معصوم نظر آتا ہے، کہ ان سے رہا نہیں جاتا۔اداکارہ کے اس انکشاف پر ان کے مداح خوش بھی ہیں تو ساتھ ہی حیران بھی ہیں کہ ایک ہی دن میں وہ کس طرح بیٹے کو 20 ہزار بار چومتی ہیں۔اداکارہ اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ بیٹے کی پیدائش کے بعد سوئٹزرلینڈ چھٹیاں منانے جا رہی ہیں، اوراس ٹوئر میں ان کا بیٹا بھی ان کا ساتھ ہوگا۔یہ پہلا عالمی ٹوئر ہوگا، جس میں ان کا بیٹا تیمور علی خان ان کے ساتھ ہوگا۔کرینہ کپور کے بیٹے کی عمر اس وقت 7 ماہ ہے، اور ہر وقت ماں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے تیمور خان اور کرینہ کی کئی تصاویر اور خبریں آئے دن میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…