رشی کپور کو بیٹے رنبیر کپور کی فلم جگا جاسوس کی ناکامی ہضم نہ ہو سکی، ہدایتکار پر برس پڑے، کیا کچھ کہہ گئے

25  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بد تہذیبی اور غصے کی وجہ سے بالی ووڈ میں مشہور رشی کپور اپنے بیٹے رنبیر کپور کی فلم جگا جاسوس کی ناکامی پر فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو پر ہی برس پڑے،فلم کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے غصے اور خراب زبان کے ساتھ بدتہذیبی کے حوالے سے بالی ووڈ میں مشہور اداکار رشی کپور اپنے بیٹے رنبیر کپور کی فلم جگا جاسوس

کی ناکامی پر فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو پر ہی برس پڑے اور انہیں فلم کی ناکامی کا موجب قرار دیدیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے ان کے بیٹے رنبیر کپور کی فلم جگا جاسوس کے حوالے سے رشی کپور سے سوال پوچھا گیا تو ہ فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو پر برس پڑےان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اہلیہ نیتو کپور کے ساتھ فلم ریلیز سے ایک روز قبل دیکھی تھی لیکن حیرت انگیز طورپراس وقت بھی فلم کے ہدایتکار فلم میں تبدیلی کررہے تھے جب کہ کمپوزر پریتم نے فلم کا میوزک ایک ہفتے قبل ہی دیا۔رشی کپور نے کہا کہ آج کل ہدایتکار کسی بھی مشورہ نہیں لے رہیں اوراسی طرح جگا جاسوس کے ہدایتکارانوراگ باسو نے فلم ریلیزکے قبل بھی کسی سے مشورہ نہیں لیا جب کہ ایسا لگتا ہے کہ ہدایتکارکوئی فلم نہیں بلکہ نیوکلربم بنا رہے ہیں۔ رشی کپورکا کہنا تھا کہ انہیں فلم نہ اچھی لگی اور نہ ہی بری لیکن انہیں یہ ضرورمحسوس ہوا کہ فلم 20 منٹ کم ہونا چاہیئے تھی۔اداکارکا کہنا تھا کہ ایکتا کپورنے بھی انوراگ باسوکو اپنی فلم سے باہرنکال کر بالکل ٹھیک کیا تھا جب کہ انوراگ باسو کو راکیش راشن کی 2010 میں ریلیزہونے والی فلم کائیٹس میں کام کرنے کے حوالے سے مسئلہ تھا۔ رشی کپور کا کہنا تھا کہ انوراگ باسو ایک بالکل غیرذمہ دار ہدایتکار ہیں جو فلم کو پورا ہی نہیں کرتے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…