شاہ رخ خان کی موت کے بعد ان کا سارا پیسہ انکے بچوں کو نہیں بلکہ کسے ملے گا ؟  انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

25  جولائی  2017

ممبئی(آن لائن) دو دہائیوں سے فلم شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ مرنے کے بعد وہ اپنے تینوں بچوں کیلئے گھر اور اچھی تعلیم کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے اور اپنی وراثت میں سے ایک پیسہ بھی اپنے بچوں کو نہیں دیں گے۔

یہ دنیا کا دستور ہے کہ والدین کے مرنے کے بعد ان کی دولت اور جائیداد کی حقدار ان کی اولاد ہوتی ہے لیکن بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کیلئے وراثت میں پیسوں کے بجائے اچھی تعلیم اور گھرکے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں تعلیم سے بڑی کوئی دولت نہیں، اگر انسان کے پاس اچھی اور معیاری تعلیم ہے تو وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دنیا کا مقابلہ کرسکتا ہے، میں اپنے بچوں کو دنیا کی بہترین تعلیم دلوا رہا ہوں تاکہ مستقبل میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ سب لوگ مجھے بالی ووڈ کا کنگ کہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ میرے پاس بے تحاشہ دولت ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نیجو بھی کمایا اسے فلم میکنگ، ضروری اخراجات اور اپنے بچوں پر لگادیا۔ اگر میرے اثاثوں کا جائزہ لیا جائے تو بہت کم رقم میرے پاس موجود ہے، میں نے اپنی دولت اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے اور انہیں اچھی زندگی دینے پر خرچ کی ہے لہذا میرے پاس انہیں دینے کیلئے سوائے تعلیم اور گھر کے باقی کچھ نہیں ہے ۔

کنگ خان نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک اپنے گھر کی بہت اہمیت ہے کیونکہ جب وہ ممبئی آئے تو ان کے پاس رہنے کیلئے گھر نہیں تھا، وہ ممبئی کے چھوٹے سے چلڈرن ہاس میں رہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی کمائی سے سب سے پہلے گھر خریدا، انہیں اپنے گھر سے بہت محبت ہے لہذا وہ اپنے بچوں کو وراثت میں اپنا گھر منت دیں گے تاکہ ان کے بچوں کو وہ درد نہ سہنا پڑے جو انہوں نے اپنے غربت کے دنوں میں جھیلا تھا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان پہلے شخص نہیں ہیں جنہوں نے اپنی دولت بچوں کو نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ گزشتہ برس دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی اپنی جائیداد بچوں میں تقسیم نہ کرنے کا بیان دے کر پوری دنیا کو حیران کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…