کپل شرما کے مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر

23  جولائی  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما ان دنوں اپنی خراب صحت کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں حال ہی میں فلم ’’مبارکاں‘‘ کی ٹیم کو کپل کی خراب طبیعت کے باعث بنا شوٹنگ کے ہی واپس جانا پڑا۔بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار کپل شرما ان دنوں سخت بیمار ہیں

جس کی وجہ سے ان کے پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘ کی شوٹنگ بھی متاثرہورہی ہے حال ہی میں فلم ’’مبارکاں‘‘ کی ٹیم انیل کپور، ارجن کپور، الیانا ڈی کرووز اور اتھیا شیٹھی ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر پہنچی لیکن انہیں 4 گھنٹے انتظارکے بعد کپل شرما کی ناساز طبیعت کے باعث بغیرشوٹنگ کے ہی واپس لوٹناپڑا۔کپل شرما نے ’’مبارکاں‘‘ کی ٹیم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صحت کے مسائل کی وجہ سے وہ شوٹنگ نہیں کرسکے، ہم پھر کبھی شوٹنگ کریں گے، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کپل کو خراب صحت کے باعث شوٹنگ ملتوی کرنی پڑی ہو بلکہ اس سے قبل شاہ رخ خان اور انوشکا شرما بھی اپنی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کیلئے کپل شرما شو پر آئے تھے تب بھی کپل کی بے ہوشی کے باعث انہیں شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔کپل کی بار بار بے ہوشی اور خراب طبیعت کے باعث بھارتی میڈیا تشویش کا شکار ہوگیا اس لیے انہوں نے کپل کی بہن سے اس بارے میں معلومات حاصل کیں، جس پر انہوں نے کہا کہ کپل اپنے کام سے بے حد محبت کرتے ہیں اور بار بار شوٹنگ کینسل کرنے سے انہیں کافی تکلیف ہوتی ہے لیکن سنیل گروورکے شو چھوڑ کر جانے کے بعد وہ شدید ذہنی تناؤ اورڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں اوراس کے ساتھ وہ بلڈ پریشر اور شوگرکے بھی مریض ہیں جس کی وجہ سے آئے روز ان کی طبیعت خراب ہوجاتی ہے اور انہیں بار بار شوٹنگ کینسل پڑتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…