میری والدہ کس پاکستانی اداکارکو پسند کرتی ہیں ؟ رنبیر کپور کے انکشاف نے ہلچل مچا دی

17  جولائی  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نامور اداکاررنبیرکپور نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ نیتو کپور ان کے بجائے پاکستانی اداکار فواد خان کی دیوانی ہیں۔بہترین اداکاری اورپرکشش شخصیت کے باعث پاکستان سمیت بھارت میں دھوم مچانے والے اداکار فواد خان کے دیوانے پوری دنیا میں موجود ہیں

تاہم بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ فواد خان کے دنیا میں بہت سے مداح ہوں گے جو ان سے محبت بھی کرتے ہوں گے لیکن ان کی سب سے بڑی مداح کو میں جانتا ہوں وہ میرے گھرمیں رہتی ہیں اور فواد خان کی اداکاری اور ان کی خوبصورتی کی دیوانی ہیں وہ کوئی اور نہیں میری والدہ نیتوکپورہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی پہلی فلم ’’خوبصورت‘‘ سے پوری بھارتی فلم انڈسٹری پر چھاجانے والے پاکستانی اداکار فواد خان کا جادو بالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارزپربھی چل چکا ہے، ان کے سحر میں پوری انڈسٹری گرفتارہوچکی ہے اوران ہی میں سے ایک کپور خاندان ہے جوان کا دیوانہ ہے۔اسی حوالے سے رنبیر کپور نے فواد خان کی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ فواد خان سے بے حد متاثر ہیں، فلم اے دل ہے مشکل میں انہوں نے مختصر لیکن جاندار کردار اداکیا تھا تاہم مجھے اس بات کا ہمیشہ افسوس رہے گا کہ کچھ سیاسی رنجشوں کی وجہ سے فواد خان ہمارے ساتھ فلم کی تشہیرمیں حصہ نہیں لے سکے تھے لیکن مجھے امید ہے وہ بہت جلد بھارت آئیں گے اورہم پھر ایک ساتھ کسی فلم میں کام کریں گے۔انہوں نے فواد خان کیلئے اپنی والدہ کی دیوانگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں فواد خان کی سحرانگیز شخصیت سے بہت متاثر ہیں اور انہیں بے حد پسند کرتی ہیں اگر یہ کہا جائے کہ وہ فواد خان کی سب سے بڑی مداح ہیں تو غلط نہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…