شاہ رخ خان اپنی شادی کی پہلی رات کیا کام کرتے رہے ؟ سالوں بعد انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

16  جولائی  2017

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں 25 برس مکمل ہوگئے ٗ گزشتہ برس ہی انہوں نے اپنی شادی کی سلور جوبلی بھی منائی۔فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سال مکمل ہونے اور ازدواجی زندگی کی سلور جوبلی پوری ہونے کے موقع پر بھارتی نشریاتی ادارے ‘ڈی این اے انڈیا’ نے شاہ رخ خان سے ان کی زندگی کے یادگار لمحات جاننے کے حوالے سے گفتگو کی۔

شاہ رخ خان نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا راز بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کی رات بھی فلم سیٹ پر گزاری ٗ کیوں کہ ان دنوں ان کی پہلی فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔کنگ خان کے مطابق جس دن ان کی شادی ہوئی ٗاسی دن ہی وہ ممبئی منتقل ہوئے اور ان کا یہ فیصلہ بہت بڑی تبدیلی ثابت ہوا۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ آج تک انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم ’دیوانہ‘ نہیں دیکھی کیونکہ گوری خان نے انہیں یہ فلم دیکھنے ہی نہیں دی۔شاہ رخ خان کے مطابق انہیں اپنے خلاف سب سے زیادہ نفرت انگیز الفاظ فلم ’راجو بن گیا جنٹلمین‘ کی ریلیز کے وقت ایک صحافی کی جانب سے سننے کو ملے لیکن پھر تھوڑی ہی دیر میں انہوں نے اپنے حوصلے بلند رکھے اور دل میں کہا کہ یہ اہم نہیں کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں ٗاہم یہ ہے کہ میں کیا ہوں۔رومانوی ہیرو کے طور پر مشہور اداکار نے کہا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ان کے تین بچے ہیں ٗ جو آج بڑے ہوچکے ہیں، جن سے وہ اور گوری خان باتیں کرتے ہیں۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ ان کی اور گوری خان کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں سب سے پہلے بیٹی پیدا ہو، مگر سہانا دوسرے نمبر پر ان کی زندگی میں آئی۔

انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب سہانا پیدا ہوئی تو گوری خان نے پوچھا کہ کیا یہ تمہاری طرح دکھ رہی ہے؟ اسی وقت سہانا مسکرائی تو اس کے گالوں پر ڈمپل بنے اور میں نے کہاہاں یہ میری طرح ہی دکھتی ہے۔اپنی پسندیدہ فلم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ’کبھی ہاں، کبھی ناں‘ پسند ہے، مگر ان کی نظر میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سب سے بہترین اور ہمیشہ یاد رہنے والی فلمیں ہیں۔

شاہ رخ خان کے مطابق انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے آج تک کتنی فلموں میں کام کیا، تاہم جب ان کی پہلی فلم آئی تو سلمان خان کے والد سمیت راکیش روشن اور دیگر افراد نے انہیں کہا کہ تم بڑے اسٹار بنوگے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…