اذان سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس کر نے والے سونو نگم کا مسلمان بس ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے کا انعام

15  جولائی  2017

ممبئی(این این آئی) فجر کی اذان سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس پر دنیا بھر سے رسوائی سمیٹنے والے گلوکار سونو نگم نے مقبوضہ کشمیر میں کئی ہندو یاتریوں کی جانیں بچانے والے ایک مسلمان بس ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے انعام دیئے ہیں۔

گلوکار سونونگم نے اپریل میں فجر کی اذان سے متعلق نامناسب ٹویٹس کرتے ہوئے اذان کو شور قرار دیا تھا سونو کے اس ٹویٹ نے بھارت میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا تھا، ان کے بیان پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بھارت میں مقیم مسلمانوں نے ان کے خلاف مظاہرے بھی کیے تھے بعد ازاں سونو نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے معافی مانگنے کے ساتھ اپنا سر بھی منڈوایا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل جموں میں ہندو کے مقدس مقام امر ناتھ جانے والی ایک بس پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں 6 ہندو یاتری ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔ بھارتی حکومت اور میڈیا نے اس خبر پر آسمان سر پر اٹھالیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر بس کا ڈراوائیر اپنی جان سے نا کھیلتا تو جانی نقصان زیادہ ہوتا ٗپہلے پہل تو بھارتی میڈیا نے ڈرائیور کا کردار بڑھا چڑھا کر پیش کیا تاہم جب یہ بات کھلی کہ ہندو یاتریوں کی جان بچانے والا ایک مسلمان ہے تو معاملے کو ہی دبا دیا تاہم سونو نگم نے شیخ سلیم غفور نامی مسلمان ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے بطور انعام دیئے ہیں۔سونونگم کا کہنا ہے کہ شیخ سلیم غفور نے ہندو مسافروں کی جان بچائی ہے اور اس لیے بھارتی حکومت بھی اسے انعامات اور اعزازات سے نوازے تاکہ دوسرے لوگ بھی ایسے کاموں میں اپنا حصہ ڈالیں۔ دوسری جانب لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سونونگم کی مسلمانوں کا دل جیتنے کی ناکام کوشش ہے تاکہ وہ بھارت میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرلیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…