مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی تیسری شادی سلمان خان کا حیران کن انکشاف

15  جون‬‮  2017

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے مسٹر پر فیکشنسٹ کی تیسری شادی سے متعلق حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عامر خان کے ہاتھ پیر باندھنا چاہتے ہیں تاکہ عامر تیسری بار شادی نہ کر سکیں۔سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن بہترین اداکار 51 سال کے ہونے کے باوجود ابھی تک کنوارے ہیں، ان کے گھر والوں، مداحوں اور ساتھی اداکاروں سمیت سب لوگوں کی یہی خواہش ہے کہ سلمان جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں لیکن سلمان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نظر نہیں آتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل عامر خان نے سلمان کو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اب شادی کے بندھن میں بندھ جانا چاہیئے،

تاہم مجھے معلوم ہے سلمان آسانی سے نہیں مانیں گے، لہٰذا ان کے ہاتھ پائوں باندھ کر شادی کروانی ہو گی، یہ بات عامر نے مذاقاً کہی تھی۔حال ہی میں جب سلمان خان کو فلم ”ٹیوب لائٹ“ کی تشہیر کے موقع پرعامر خان کی شادی والی بات یاد دلائی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہاں میں نے عامر کا یہ بیان پڑھا تھا، اس کے جواب میں میں صرف یہ ہی کہنا چاہوں گا کہ میں بھی عامر کے ہاتھ پاو¿ں باندھنا چاہوں گا تا کہ وہ تیسری بار شادی نہ کرسکیں۔واضح رہے کہ سلمان خان 90 کی دہائی کے واحد ادکار ہیں جو اب تک غیر شادی شدہ ہیں، ان کے ساتھ کے تمام اداکار(شاہ رخ خان، اجے دیوگن، عامر خان ، اکشے کمار اور سیف علی خان) نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ ان کے بچے بھی بڑے ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…