مسٹر پرفیکٹ ایک بار پھر نئے روپ میں ۔۔۔ ایسی کیا خاص بات ہے کہ مداح دنگ رہ گئے ۔۔ تصویر لنک میں 

13  جون‬‮  2017

ممبئی (این این آئی)ابھی توعامرخان کی دنگل کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ مسٹر پرفیکٹ نے اپنے لیے ایک اور بہترین فلم کا بندوبست کرلیا۔یوں تو عامر خان آج کل اپنی آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، تاہم تازہ خبر یہ ہے کہ پی کے ہیرو بھارت کے پہلا خلا باز کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔عامر خان ’سلیوٹ‘ نامی فلم میں ایک خلاباز کے روپ میں نظر آئیں گے،

جس میں وہ بھارت کے پہلے خلاباز راکیش شرما کا کردار ادا کریں گے۔یہ فلم راکیش شرما کی زندگی کی جدوجہد پر بنائی جائے گی، تاہم ابھی اس کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا۔بھارتی خبر رساں ادارے آئی اے این ایس نے بتایا کہ عامر خان نہ صرف ’سلیوٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے، بلکہ وہ اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہوں گے۔خیال رہے کہ عامر خان اس سے پہلے پیپلی لائیو، دھوبی گھاٹ اور دلی بیلے سمیت دیگر فلموں کو پروڈیوس کر چکے ہیں، عامر خان کچھ فلموں میں شریک پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔سلیوٹ میں عامر خان کے ساتھ رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔سلیوٹ کی دوسری کاسٹ کے لیے تلاش کا کام جاری ہے، مگر اس حوالے سے تاحال کسی کو کاسٹ کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔سلیوٹ کی ہدایات مہیش متھائی دیں گے، جو اس سے پہلے بھوپال ایکسپریس اور بروکن تھریڈس جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔عامر خان ان دنوں قطرینا کیف اور امیتابھ بچن سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ کی فلم ٹھگس آف ہندوستان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ فلم ییش راج کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔علاوہ ازیں عامر خان کی فلم دنگل کی جانب سے کئی ریکارڈ قائم کیے جانے کے بعد اس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…