’’ 51سال کا ہو گیا ہوں ۔۔ اب یہ کام نہیں کر سکتا ‘‘ سلمان خان نے آخر دل کی بات کہہ ڈالی

6  جون‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سلو میاں کو اب بڑھتی ہوئی عمر کا خوف ستانے لگا ہے جس کی وجہ سے سلمان خان کافی پریشان نظرآتے ہیں۔بالی ووڈ میں سلمان خان کسی تعارف کے محتاج نہیں

فلمی نگری میں وہ اپنی اس ڈھلتی عمر کے ساتھ بھی راج کرتے نظرآتے ہیں مگر اب سلو میاں کو اپنی ڈھلتی عمر کا خوف ستانے لگا ہے۔ بڑی اسکرین پر جوان دکھنے والے دبنگ خان اپنی بڑھتی عمر کی وجہ سے نہ صرف پریشان ہیں بلکہ انہوں نے اسے اپنے اوپر سواربھی کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا کہنا ہے کہ 51 سال کی عمر میں بڑے بڑے اسٹنٹ کرنا بالکل بھی آسان نہیں اور فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ کے بعد تو میرا پورا بدن درد سے چورتھا۔ انہوں نے کہا کہ  اب فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں بھی جو کردار ادا کررہا ہوں اس میں  کبھی ایک عمارت سے دوسری عمارت تو کبھی بھاگ رہا ہوں اوراب  مجھے ایسا لگتا ہے  کہ کسی دن میرے جسم کی ساری ہڈیاں باہر آجائیں گی۔سلو میاں نے کہا کہ ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کہ بعد میں نے  ایک اور فلم سائن کرلی جس میں ڈانس کرنا ہے اور مجھے لگا کہ شاید فلم میں ہلکا پھلکا ڈانس ہوگا لیکن اس میں تو جمناسٹک اور ایروبکس کی طرح ڈانس ہے، اب 51 سال کا ہوگیا ہوں  اور بڑھتی عمر میں اس طرح کی چیزیں پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…