پریانکا چوپڑا اوراسرائیلی فوج کے سابق اہلکار کے درمیان مقابلے کا میدان سج گیا

14  مئی‬‮  2017

ممبئی (این این آئی)پریانکا چوپڑا کا اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار سے مقابلہ ہوگا سابق مس ورلڈ کا مقابلہ اسرائیل ڈفینس ملٹری (آئی ڈی ایف) کی سابق اہلکار اور ہولی وڈ کی آنے والی فلم ’ونڈر وومین کی اداکارہ گال گلت سے ہوگا۔پریانکا چوپڑا اور گال گلوت کے درمیان مقابلہ ان کی اداکاری کے میدان میں ہوگا، کیوں کہ ان دونوں اداکاراؤں کی فلمیں بھارت میں آئندہ ماہ ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔پریانکا چوپڑا کی ہولی وڈ فلم

’ بے واچ ‘ اور گال گلوت کی فلم ’ونڈ وومین‘ 2 جون کو ایک ساتھ بھارت میں ریلیز ہوں گی جبکہ بے واچ امریکا سمیت کچھ ممالک میں رواں ماہ ہی ریلیز کی جارہی ہے۔یوں تو دونوں اداکاراؤں کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں، تاہم بھارت میں ان دونوں کی فلموں اور کرداروں کے درمیان مقابلے کی توقع ہے کیوں کہ فلموں میں دونوں خواتین ایک دوسرے سے ملتے جلتے مگر منفرد کردار کرتی نظر آئیں گی۔فلم بے واچ میں پریانکا چوپڑا ایک کاروباری خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی جو قدرے شاطر ذہنیت کی خاتون ہوتی کہ گال گدوت ایک جنگجو کے کردار میں نظر آئیں گی، جو قدرے مہربان عورت بھی ہوتی ہے۔دونوں خوبرو اداکاراؤں کی فلموں کو بھارت میں ایک ساتھ ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا، جس وجہ سے دونوں میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ ’ونڈر وومین‘ میں کردار ادا کرنے والی گال گدوت اس سے پہلے فاسٹ اینڈ فیورس سمیت بیٹ مین ورسز سپر مین جیسے فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، جب کہ وہ اسرائیل کی فوج میں بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔پریانکا چوپڑا اس سے پہلے امریکی ٹی وی سیریل’کوانٹیکو‘ میں کام کر چکی ہیں، جس وجہ سے انہیں پیپلز ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے ٗ پریانکا کا شمار بولی وڈ کی ذہین ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔گال گدوت اور پریانکا چوپڑا میں ایک اور بات بھی مشترک ہے کہ دونوں اقوام متحدہ میں سفیر کی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہیں، گال گدوت اس وقت بھی خواتین سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…