’’شیخ رشید آپ میں بہت دلچسپی لیتے ہیں ‘‘ سوال کا جواب دیتے ریما نے پہلی بار اپنی کس بڑی خواہش کا اظہار کردیا ؟ ‎

3  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا انٹرویو کرنے کی شدید خواہش ہے، معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ ریما خان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ شیخ رشید کا انٹرویو کریں، ریما خان نے

اس تاثر کو کہ شیخ رشید ریما کے سامنے بیٹھنے سے کتراتے ہیں یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں شیخ رشید ایک پر اعتماد اور دلچسپ شخصیت کے مالک ہیں، وہ سوالات کا بہت خوبصورت انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ریما خان نے بتایا کہ ماضی میں بطور اینکر وہ کئی معروف سیاستدانوں کے انٹرویو کر چکی ہیں مگر بدقسمتی سے اس وقت شیخ رشید انٹرویو کیلئے دستیاب نہیں تھے جس کی وجہ سے وہ ان کا انٹرویو نہ کر سکیں جبکہ ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا انٹرویو کریں۔انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ایسا لگتا ہے کہ شیخ رشید آپ کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں اور آپ کی شخصیت میں دلچسپی لیتے ہیں اور کیا کبھی انہوں نے اس کا آپ سے اظہار کیا تو ریما خان کا کہنا تھا کہ اس سوال کا جواب شیخ رشید ہی بتا سکتے ہیں کہ کون کس کو کتنا پسند کرتا ہے، میری اور میرے شوہر کی ان سے بھارتی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ سال ایک شادی کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں عمران خان بھی مدعو تھے۔ یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی ، میرے شوہر بھی شیخ رشید کے مداح ہیںاور انہوں نے ان کی بہت تعریف کی کہ یہ بہت حاضر دماغ سیاستدان ہیںاور بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔شیخ رشید کی رنگین مزاجی سے متعلق کئے گئے سوال پر ریما خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی رنگین مزاج طبیعت سے واقف نہیں اور نہ ہی میں نے کبھی ان کا یہ پہلو دیکھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…