’’اور اللہ جب ہدایت دے دے ‘‘ شاہ رخ خان نے کیا چیز چھوڑنے کا اعلان کردیا ؟

21  مارچ‬‮  2017

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگلے بیس سے پچیس سال اپنے بچوں کے ساتھ گزارانا اور صحت مند طرز زندگی گزارنا چاہتا ہوں بچوں کی خاطر میں تمباکو اور شراب نوشی چھوڑنے کی منصوبہ بندی کررہا ہوں۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنے بچوں کو بہت زیادہ چاہتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں

مگر ان کے لیے کنگ خان نے مشکل ترین عادت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کی غرض سے تمباکو اور شراب نوشی چھوڑنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچاس سال کی عمر میں 4 سالہ بیٹے ابراہم کی موجودگی ایک اچھی چیز ہے جس نے مجھے دوبارہ سے زندہ کردیا ہے اور اس سے مجھے مختلف انداز سے محبت اور معصومیت کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اگلے بیس سے پچیس سال اپنے بچوں کے ساتھ گزارانا چاہتے ہیں اور صحت مند طرز زندگی کو اپنا چاہتے ہیں۔شاہ رخ خان کے مطابق کیا میں اپنے بچوں کے ساتھ پرانی عادتیں شیئر کرنا چاہوں گا؟ ہاں یہ فکرمندی کا باعث ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے تمباکو نوشی اور دیگر عادتوں کو چھوڑنے کی منصوبہ بندی اور صحت مند اور خوش باش زندگی گزارنے کی کوشش

شروع کردی ہے۔شاہ رخ کے والدین کا انتقال اس وقت ہوگیا تھا جب ان کی عمر پندرہ سال تھی ‘ میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے ایسا سوچیں کہ میں ان کے ساتھ نہیں’۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…