کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان خان کی تعلیمی قابلیت کیا ہے، کترینہ نے کہاں تک تعلیم حاصل کی؟ بالی ووڈ ستاروں بارے حیران کن رپورٹ

11  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے اور زیادہ تر افراد اپنی تعلیم مکمل کر کے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کرتے ہیں تاکہ اس میں کامیابی یقینی ہومگر بالی ووڈ کی دنیا بھی عجیب ہے جس کا ڈنکا دنیا میں بج رہا ہے مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ٹی وی اورسینما کے پردہ پر فر فر انگریزی بولتے یہ اداکار دراصل انتہائی کم تعلیم یافتہ اور دوران تعلیم ہی

شہرت کی بلندیوں کو جا پہنچے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون کون سے اداکار ہیں جن کو فلمی سفر کے دوران تعلیم ادھوری چھوڑنا پڑی۔ کترینہ کیف بھی انہی ادکارائوں میں سے ایک ہیں جو اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکیںاور شہرت کی بلندیوں تک جا پہنچی۔ انہوں نے بہت کم عمری سے ہی ماڈلنگ کا آغاز کر دیا تھا جس کے باعث ان کی تعلیم ادھوری رہ گئی۔ معروف اداکار سلمان خان نے اپنی مڈل سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ممبئی کے علاقے باندرا کے سینٹ سٹینلاز ہائی سکول میں داخلہ لیا، لیکن وہ وہاں اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکے۔کاجول کو پہلی فلم کی پیش کش 16سال کی عمر میں ہوئی تھی جبکہ وہ اس وقت سکول میں زیر تعلیم تھیں اورفلمی مصروفیات کے سبب تعلیم مکمل نہ کر سکیں۔ آخر کار سکول انتظامیہ نے ان کا نام سکول سے خارج کر دیا جس کے بعد کاجول نے تعلیم کو خیر باد کہہ دیا اور اپنی اداکاری کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔ دیپیکا پڈوکون اس وقت بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ادکارہ ہیں لیکن ماضی میں وہ نہایت نالائق طالبہ تھیں۔ انہوں نے گریجویشن مکمل کرنا بھی گوارا نہیں کیا اور اس سے قبل ہی اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے فلمی دنیا میں پہلا قدم رکھ دیا۔ سونم کپور نے بارہویں جماعت کے بعد اپنی پڑھائی روک دی تھی اور اس کا انہیں بے حد افسوس ہے۔ان کی خواہش ہے کہ وہ ادب میں گریجویشن کی

ڈگری حاصل کریں گی۔سابقہ ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کالج میں زیر تعلیم تھیں مگر انہوں نے اس ڈگری کو ادھورا چھوڑ آرکیٹیکچرل کالج میں داخلہ لیا مگر یہاں بھی اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکیں اسی دوران وہ مس یونیورس کا مقابلہ جیت چکی تھیں اور انہیں فلموں اور ماڈل کی بے شمار پیش کش موصول ہونا شروع ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے مکمل طور پر تعلیم کو خیرباد کہہ دیا۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے حوالے سے بہت زیادہ لگن اور محنت سے کام کرتے ہیں لیکن وہ ایک نالائق طالب علم تھے اور انہیں تعلیم سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ تعلیم میں عدم دلچسپی کے باعث انہوں نے اسے ادھورا ہی چھوڑ دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…