عامرخان کی سکھ کے روپ میں تصویر کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی

28  فروری‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے سکھ کے روپ میں تصویر کی حقیقت سامنے آگئی جس کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم میں سکھ کا کردار ادا کریں گے۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بیٹیوں کو بااختیار بنانے کی آگاہی مہم’’نئی سوچ‘‘ کے لیے ایک اشتہار میں کام کیا ہے جس میں وہ سکھ کے روپ میں مٹھائی فروخت کرتے نظر آرہے ہیں جب کہ اشتہار

 

کی ہدایت کاری کے فرائض نتیش تیواری نے سرانجام دیئے ہیں۔ مسٹر فرفیکشنسٹ کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’ ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں سکھ کے کردار میں نظر آئیں گے تاہم اب یہ راز افشا ہوا ہے کہ انہوں نے سکھ کا روپ کسی فلم کے لئے نہیں بلکہ بیٹیوں کے بااختیار بنانے کے لئے آگاہی مہم کے لئے اپنایا تھا۔عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اشتہار شیئر کیا ہے جس میں عامر خان کا تعلق مڈل کلاس طبقے سے اور مٹھائی فروخت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 48 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں ایک شخص عامر خان سے کاروبار میں ترقی کی وجہ پوچھتا ہے جسے عامر خان بیٹیوں کی محنت کا ثمر قرار دیتے ہیں۔دوسری جانب عامر خان کی آگاہی مہم کا اشتہار سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اورمداحوں کی جانب سے بھی اسے بے حد پسند کیا جارہا ہے جب کہ اداکار کا کہنا ہے کہ یہ اشتہار ان تمام باپ بیٹیوں کے لیے ہے جو معاشرے کی سوچ میں تبدیلی کا چراغ بننا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…