دنیا کا مہنگا ترین گانا ،یہ گانا کتنے ارب روپے میں بنا؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے

23  فروری‬‮  2017

نیویارک (این این آئی)ویسے تو ایک ارب روپے کسی فلم کو بنانے کے لیے بھی کافی سے زیادہ ہیں مگر ایک فلم میں تو صرف ایک گانے کا بجٹ ہی اتنا ہے۔جی ہاں واقعی یہ دنیا کا مہنگا ترین فلمی گانا قرار دیا گیا ہے جس کے لیے ایک کروڑ ڈالرز (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد کا خرچہ کیا گیا۔یہ ڈزنی اسٹوڈیوز کی اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم’’ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘ کا ایک گانا ہے جس میں ایما واٹسن مرکزی

 

کردار میں نظر آئیں گی۔یہ فلم اسی نام سے ماضی میں ریلیز ہونے والی اینیمیٹڈ فلم کا لائیو ایکشن ریمیک ہے جس کے گانے بھی ایما واٹسن اور دیگر اداکاروں پر فلمائے گئے ہیں۔اس فلم کا گانا Be Our Guestتاریخ کا سب سے مہنگا گیت ثابت ہوا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر بل کونڈن نے اس کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم کے بیشتر سیکونس کے لیے سی جی آئی اینمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین منٹ اس فلم کی لاگت کئی فلموں کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے بلکہ یہ اب تک فلمائے جانے والا سب سے مہنگا گانا ہے۔اس گانے کی جھلک تو سامنے نہیں آسکی ہے تاہم ایک اور گانا ضرور یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ ایک میوزیکل فلم ہے، جسے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی کافی شوق سے دیکھ سکیں گے۔اس سے قبل ڈزنی فلم ’’سنڈریلا‘‘ کا بھی ریمیک پیش کیا جاچکا ہے، جسے شائقین نے کافی پسند کیا۔اس فلم کا پہلا ٹیزر گزشتہ سال مئی جبکہ ٹریلر نومبر میں ریلیز کیا گیا تھا۔اس فلم کو 17 مارچ کو دنیا کے مختلف حصوں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…