شاہ رخ خان کی بادشاہت ختم ۔۔ بالی ووڈ کو کون سا نیا بادشاہ مل گیا ؟

26  جنوری‬‮  2017

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عامر خان کی فلم دنگل بالی وڈ انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے۔گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم نے باکس آفس پر 5.5کروڑ ڈالرز سے زائد جمع کئےہیں۔عامر نے اس سنگ ِ میل کو عبور کرنے کی خوشی کا اظہار ٹوئٹرپر کیا۔انہوں نے لکھا کہ میں دنگل کو ملنے والی محبت سے لبریز ہو گیا ہوں۔میرے لئےیہ اب تک کا سب سے زبردست ردعمل ہے۔

میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔گزشتہ دہائیوں میں عامر کو ان کی معیاری فلموں کی وجہ سے خوب سراہا گیا ہےاور ان کی فلموں نے شاہ رخ خان کی فلموں سے زیادہ کمائی کی ہے۔ یہاں تک کہ آئی ایم ڈی بی عامر خان کو ان کی فلموں کی کامیابی کے سبب بالی وڈ کا حاکم مانتا ہے۔اب 2014 کی ‘پی کے’کے بعد دنگل کی غیر معمولی کامیابی کے بعد عامر خان سب کو پچھاڑ کر بالی وڈ کے بادشاہ بن گئے ہیں۔ 2013 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم دھوم 3 بھی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔بے شک 51 سالہ اداکار نے یہ باربار ثابت کیا ہے کہ وہ شاہ رخ سے زیادہ بڑے اسٹارہیں۔شاہ رخ خان جو بالی وڈ پر دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے بعد سے حکومت کر رہے ہیں، نے 80سے زائد فلموں میں کام کیا ہے اور دنیا کی نصف آبادی انہیں جانتی ہے۔ جبکہ عامر نہ تو بالی وڈ ایوارڈ تقریبات میں جاتے ہیں نہ ہی کنسرٹ وغیرہ میں پرفارم کرتے ہیں۔شاہ رخ خان کی پچھلی فلمیں باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی ہیں۔ پچھلے سال بطور اداکار ان کے مختلف کرداروں کو تو سراہا گیا لیکن ان کی فلم ڈیئر زندگی اور فین کی کُل آمدن 2.5کروڑ ڈالرز سے بھی کم رہی۔ ان کی آخری سپر ہٹ 2013کی چنئی ایکسپریس تھی۔تاہم 25جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم رئیس، شاہ رخ خان کیلئے باکس آفس پر کچھ کمال کرنے کیلئے ایک اچھا موقع ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…