اوم پوری کی دوسری بیوی،بینک اکاﺅنٹس سے چھڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی۔!قتل کس نے کیا؟کیس نیا رُخ اختیارکرگیا

13  جنوری‬‮  2017

ممبئی( آئی این پی ) بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کے دوست کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے بعد کیس نے نیا موڑ لے لیا ہے جس کے تحت پولیس نے اداکار کی سابقہ اہلیہ کو بھی بیان کے لیے طلب کرلیا۔ابتدائی پوسٹ پارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معروف اداکار اوم پوری کی موت طبعی نہیں تھی، بلکہ اس کے پیچھے کچھ اور عوامل تھے۔اوم پوری کی ہارٹ اٹیک سے موت گزرتے وقت کے ساتھ مشکوک ہوتی جارہی ہے اور کیس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔

اداکار کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اوم پوری کے سر میں ڈیڑھ انچ گہرے زخم کا نشان اور جگہ جگہ بلڈ کلاٹنگ تھی جس کے بعد اوم پوری کے ساتھ موت سے قبل ساتھ رہنے والے دوست ہدایتکار خالد قدوائی اور ان کے ڈرائیور مشرا کوشامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جن سے تفتیش نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوم پوری کی موت کے معاملے میں ہدایتکار خالد قدوائی نے پولیس کو بتایا کہ اوم پوری سابقہ اہلیہ سے ملنے ان کے گھر گئے تو اسٹیل کے گلاس میں شراب لے کر گئے تھے لیکن گھر میں سابقہ اہلیہ سے لڑائی کے بعد واپسی نکلتے ہوئے اداکار کے ہاتھ میں شیشے کا گلاس اور شراب بھی تبدیل تھی۔ہدایتکار کے بیان کے بعد پولیس نے اوم پوری کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہیں جس سے خالد قدوائی کے بیان کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ پولیس کی جانب سے نندتا کو بھی تفتیش کے لیے تھانے بلایا گیا تھا جس پر انہوں نے آنے سے انکار کردیا ہےدوسری جانب اوم پوری کی سابقہ اہلیہ نندتا نے اداکار کے 3 بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کرادیئے ہیں جس کے بعد آنجہانی اداکار کے ملازمین کو تنخواہیں بھی جاری نہیں ہوسکی ہیں۔واضح رہے کہ 3 روز قبل اوم پوری گھر میں مردہ پائے گئے تھے جن کی موت کا سبب ہارٹ اٹیک کو قرار دیا گیا تھا لیکن ابتدائی پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے معاملے کی ہر طرح سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…