’’یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے ‘‘ ماضی کے چاکلیٹی ہیرو ششی کپور آج کس حال میں ہیں ؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

8  جنوری‬‮  2017

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسان جتنا بھی ہواؤں میں اڑ لے لیکن ہر کسی پر وہ وقت آنا ہی ہوتا ہے جب اسے موت کی آغوش میں چلے جانا ہوتا ہے لیکن بڑھاپا بڑے سے بڑے پہلوان کو بھی دوسرے لوگوں کے رحم و کرم کا طلب گار بنا دیتا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال بالی ووڈ کے ماضی کے چاکلیٹی اداکار ششی کپور کی ہے جو آنجہانی اوم پوری کے جنازے میں شرکت کیلئے آئے تو دیکھنے والے ان کی حالت دیکھ کر سخت افسردہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آنجہانی اوم پوری کی آخری رسومات جمعہ کو ممبئی میں ادا کی گئیں جن میں متعدد فلمی ستاروں نے شرکت کی۔ اوم پوری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے ماضی کے معروف چاکلیٹی اداکار ششی کپور بھی آئے لیکن وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے تھے اور اٹھنے کے قابل نہیں تھے، انہیں دیکھ کر مداحوں کے دل افسردہ ہوگئے۔واضح رہے کہ اداکار ششی کپور کا پورا گھرانہ ہی بالی ووڈ سے وابستہ ہے ، ان کے بڑے بھائی راج کپور، شمی کپور سمیت ان کے بھتیجوں رشی کپور، رندھیرکپور اور ان کے بھائی راج کپور کے پوتوں اور پوتیوں کرشمہ کپور ، کرینہ کپور اور رنبیر کپور نے فلموں میں کام کرکے خوب شہرت سمیٹی ہے۔ ششی کپور اپنے زمانے میں چاکلیٹی ہیرو کے طور پر جانے جاتے تھے اور اس حوالے سے ان کی سدھارتھا (1972) اور ستیم شوم سندرم (1978) ایسی فلمیں تھیں جنہوں نے اس زمانے میں اپنے بولڈ مناظر کے باعث ہالی ووڈ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

news-1483807400-8984

 

news-1483807400-3851_large

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…