بھارتی اداکاراوم پوری کی پاکستان اور بھارت کیلئے وہ خواہش جو پوری نہ ہو سکی

6  جنوری‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بھارت کے معروف اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں چل بسے۔ اوم پوری کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔ اوم پوری کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار کی موت کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اوم پوری کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔واضح رہے کہ اوم پوری متعدد بھارتی فلموں کے علاوہ پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
ان کے خواہش تھی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعلقات قائم ہو جائیں جس پرانہیں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا رہا جبکہ وہ کئی بار پاکستان کا دورہ بھی کر چکے تھے۔بھارتی اور پاکستانی فلموں کے علاوہ اوم پوری نے ہالی ووڈ اور برطانوی فلموں میں بھی کام کیا۔ اوم پوری نے اپنی شاندار اور منفرد اداکاری کے باعث بھارت کا چوتھا بڑا سویلین ایوارڈ پدما شری اپنے نام کیا جب کہ انہیں او بی ای ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…