ماہرہ خان کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ۔۔ سب مبارکباد دینے لگے

22  دسمبر‬‮  2016

کراچی (این ایان آئی)پاکستان کی کامیاب اور خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نے زندگی کی 32بہاریں دیکھ لیں۔ماہرہ خان 21 دسمبر 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ان کے والد حفیظ خان دہلی میں پیدا ہوئے جو بھارت کی تقسیم کے وقت پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔2006 میں بطور وی جے کیریئر کا آغاز کرنے والی ماہرہ خان نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ماہرہ خان نے ایم ٹی وی اور آگ ٹی وی پر کئی پروگرامز کی میزبانی بھی کی۔جس کے بعد ماہرہ نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے 2011 میں پاکستانی فلم ‘بول’ میں ایک معاون کردار ادا کیا تھا، تاہم ماہرہ خان کو مقبولیت ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ‘ہمسفر’ سے ملی، اس ڈرامے میں ماہرہ کے ہمراہ فواد خان نے مرکزی کردار ادا کیا، ان دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا۔ماہرہ خان نے اس کے بعد ب اور ’’صدقے تمہارے‘‘ نامی ڈراموں میں کام کیا، جنہے بے حد پزیرائی ملی۔ماہرہ کے ڈرامے ’’ہمسفر‘‘ کو ہندوستانی چینل ’’ذی زندگی‘‘ پر بھی نشر کیا گیا جہاں سے ان کے بولی وڈ کیریئر کا آغاز ہوا۔ماہرہ خان نے بولی وڈ کی آنے والی فلم’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اہم کردار ادا کیا ہے، اس فلم کا انتظار مداح طویل عرصے سے کررہے ہیں۔انہوں نے پاکستانی فلموں ’’منٹو‘‘،’’ہو من جہاں‘‘ اور’’بن روئے‘‘ میں بھی اہم کردار ادا کیے۔وہ اس وقت شعیب منصور کی ہدایات میں بننے والی فلم ’’ورنہ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔ماہرہ خان کو ٹوئٹر پر ان کے مداحوں نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…