ماہرہ خان کے گھر خوشی کاسماں ۔۔۔ ہر طرف سے مبارکباد

21  دسمبر‬‮  2016

کراچی(آن لائن) اپنی 32ویں سالگرہ منانے والی ماہرہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا اور پھر ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔منفرد انداز اور پر کشش شخصیت کے باعث ماہرہ نے دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا،جو اب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی بالی وڈ فلم’رئیس ‘سے ڈیبیوکرنے جا رہی ہیں۔ماہرہ نے ہمسفر اور شہرِ ذات سے شہرت کی بلندیاں حاصل کیں، جس کے بعد بول اور بن روئے جیسی مشہور فلموں میں جلوہ گر ہوئیں اور اب بالی وڈ میں بھی دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں۔پاکستان سمیت بالی ووڈ میں بھی اپنی پر کشش شخصیت سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ماہرہ خان کو برطانوی جریدے ‘’ایسٹرن آئی ‘نے ایشیا کی پرکشش ترین ٹاپ ٹین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ایسٹرن آئی کی جانب سے ایشیا کی پرکشش ترین خواتین کے چناؤ کے لیے ایک سروے کرایا گیا،جس میں ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں نے بڑی تعداد نے حصہ لیا۔فہرست میں پہلے نمبرپردپیکا پڈوکون، دوسرے نمبرپرپریانکا چوپڑا، تیسرے نمبرپرٹی وی اداکارہ نیا شرما، چوتھے نمبرپرٹی وی اداکارہ دھرشتی شرما جبکہ 5 ویں نمبرپرادکارہ عالیہ بھٹ شامل ہیں۔چھٹے نمبرپرماڈل واداکارہ سنایا ایرانی، ساتویں نمبرپراداکارہ کترینہ کیف، آٹھویں نمبرپرسونم کپور، نویں نمبرپرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جب کہ دسویں نمبرپرماڈل واداکارہ گوہرخان شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…