ثروت گیلانی پہلی پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ”تین بہادر“ کے سیکوئل کا حصہ بن گئیں

28  ‬‮نومبر‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ ثروت گیلانی پاکستان کی پہلی اینمیٹڈ فلم ”تین بہادر“ کے سیکوئل کا حصہ بن گئی ہیں جس میں وہ کریکٹر سعدی کی ماں کی ڈبنگ کریں گی۔دیگر کرداروں کے لیے سلمان شاہد، احمد علی بٹ، علی گل پیر، زیبا شہناز اور بہروز سبزواری کی خدمات لی گئی ہیں۔ مذکورہ فنکار دسمبر کے دوسرے ہفتے سے اس کی ڈبنگ میں حصہ لیں گے۔ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے دسمبر میں ہی اس کو ریلیز کرنا چاہتی ہیں۔ ثروت گیلانی نے نمائندہ قومی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہاں بچوں کے حوالے سے پروگراموں پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جا رہی، آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کو کریڈٹ جاتا ہے کہ جنہوں نے بچوں کے لیے پہلی پاکستانی اینیمیٹڈ فیچر فلم ”تین بہادر“ بنائی جس کو بچوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پسند کیا۔ اب وہ اس کا پارٹ ٹو بنانے جا رہی ہیں، خوش ہوں کہ انھوں نے اپنے اس پروجیکٹ کے لیے میرا انتخاب کیا۔اداکارہ کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں فنکاروں اور گلوکاروں کا اینیمیٹڈ فلموں کے کرداروں کے لیے آواز دینے کا رحجان کافی مقبول ہے۔ بالی ووڈ میں بھی یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ”تین بہادر“ پہلی پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ہے جس کے کرداروں کی ڈبنگ کے لیے معروف فنکاروں کی خدمات لی گئیں۔ ”تین بہادر“ پارٹ ٹو، کے شروع ہونے کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہوں۔ اینیمیٹڈ فلمیں اور کارٹون میرے فیورٹ رہے ہیں۔ بچپن میں سنڈریلا، ٹوم اینڈ جیری رہی جب کہ اب فیروزن، بریو اور ہوگ جیک مین کی اکتوبر میں ریلیز ہونے والی اینیمیٹڈ فلم ”پین“ بہت پسند آئی۔ انھوں نے کہا ہر موضوع پر اینیمیٹڈ فلمیں اور کارٹون پاکستان میں بھی بننی چاہیئں کیونکہ یہ بچوں کے ساتھ ہر عمر کے لوگوں میں بھی مقبول ہیں۔ فلم کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ”جوانی پھر نہیں آنی“ کے بعد مزید فلموں کی آفرز ہوئی ہیں، ان میں سے دو فلموں کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…