عامرخان اوران کے اہلخانہ کے پاکستان جانے کی ٹکٹیں بک کروادی گئیں

28  ‬‮نومبر‬‮  2015

لدھیانہ (نیوزڈیسک)بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم نے عامر خان اور ان کے اہلخانہ کی پاکستان کیلئے ٹکٹیں ب±ک کر وا دیں۔ شیو سینا نے عامر خان کو تھپڑ مارنے کے بدلے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انتہاء پسند تنظیم ہندو سینا نے بالی ووڈ سٹار عامر خان اور ان کے اہلخانہ کی پاکستان جانے کی ٹکٹیں بک کر وا دی ہیں۔ عامر خان، ان کی اہلیہ کرن راو¿ اور بیٹے آزاد خان کی 30 نومبر کو ممبئی سے اسلام آباد جانے کی ٹکٹ بک کروائی گئی ہے۔دوسری جانب بھارتی انتہاء پسند تنظیم شیو سینا نے ایک اور بھونڈی حرکت کرتے ہوئے عامر خان کی مخالفت میں بد اخلاقی کی انتہاء کر دی ہے۔ شیو سینا نے عامر خان کو تھپڑ مارنے والوں کے لئے 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم نے دہلی اور لدھیانہ میں پوسٹر لگوا دیئے ہیں کہ جو شخص عامر خان کو تھپڑ مارے گا اسے ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ کی عکس بندی کے لئے لدھیانہ کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں۔ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا میں بھی بالی ووڈ سٹار عامر خان کا پیچھا نہ چھوڑا۔ وزیر داخلہ راج ناتھ نے اسمبلی اجلاس میں انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ بھارتی لوک سبھا میں آئین میں 42 ویں ترمیم پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بات کا رخ عامر خان کی طرف کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر نے بھی مشکلات کے باوجود بھارت چھوڑنے کا نہیں سوچا تھا۔ عامر خان امبیڈکر سے سبق حاصل کریں۔ بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر لوک سبھا میں اپوزیشن کانگریس ارکان نے خوب شور شرابہ کیا۔ سپیکر بار بار ارکان کو صبر اور اپنی باری کے انتظار کی اپیلیں کرتی رہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا بھارت وراثتی طور پر سیکولر ملک ہے لیکن سیاست میں سیکولر کے لفظ کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔حکومتی جماعت نے عامر خان کے بیان پر تنقید کی تو اپوزیشن جماعتوں نے ایوان میں ہنگامہ کر دیا۔ سونیا گاندھی کہتی ہیں کہ انتہاء پسندی کی وجہ سے بھارتی آئیں کو خطرہ لاحق ہے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کے بعد سامنے آنے والے ردعمل سے ان کی بات سچ ثابت ہو گئی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…