انڈیا میں انتہا پسندی‘ عامر خان ملک چھوڑنے پر غور کرنے لگے

24  ‬‮نومبر‬‮  2015

ممبئی (نیوز ڈیسک )بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بعد عامر خان نے بھی ہندوستان میں بڑھتی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر تشویش ظاہر کر دی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، عامر کا ایک تقریب میں کہنا تھا کہ ہندوستان میں انتہا پسندی اور عدم برداشت حد سے تجاوز کر چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کے لیے تحفظ اور انصاف کا احساس ہونا بہت ضروری ہے-عامر کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے ان میں عدم تحفظ اور خوف کا احساس بڑھتا جارہا ہے۔عامر نے بتایا کہ ان کی بیوی کرن راو نے بچوں کی حفاظت کیلئے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز بھی دی جو ان کے لئے انتہائی تشویشناک لمحہ تھا۔عامر خان نے فنکاروں کی جانب سے احتجاجا ایوارڈ واپسی کرنے کا بھی ساتھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر فنکار عدم تحفظ اور ملک میں اتنہا پسندی کے بڑھتے رجحان پر ایوارڈ واپس کر رہے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکار شاہ رخ خان نے بھی ہندوستان میں جاری عدم برادشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…