دیپکا کا ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کی ہیروئن بننے کا امکان

23  ستمبر‬‮  2015

ممبئی(نیوز ڈیسک) دیپکا پڈوکون اور اداکار شاہ رخ خان تین فلموں ”اوم شانتی اوم“، ”چنائی ایکسپریس“ اور ” ہیپی نیو ایئر“ میں ایک ساتھ اپنی اداکاری کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔اب کہا جا رہا ہے ایک بار پھر ان کی جوڑی سینما اسکرین کی زینت بننے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں یہ خبر گرم ہے کہ ہدایتکار آنند ایل رائے جو اپنی نئی فلم پر کام کر رہے ہیں انہوں نے شاہ رخ خان کو ہیرو سائن کر لیا ہے اور وہ ان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار میں اوم شانتی اوم کی اداکارہ دیپکا پڈکون کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔اس سلسلہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں تین فلموں ”دل والے“ ، ”رئیس“ اور ”فین“ میں مصروف ہیں اور انھوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے اور کہا ہے کہ وہ اگلے برس کے آغاز میں آنند ایل رائے کی فلم کی شوٹنگ شروع کروا دیں گے۔ دوسری طرف دیپکا پڈوکون جو اس وقت پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ کے ساتھ بنائی جانے والی فلم ”باجی راو¿مستانی“ کی شوٹنگ اور رنبیر کپور کے ساتھ فلم ”تماشا“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، انہوں نے ابھی تک اس سلسلہ میں کچھ نہیں کہا ہے تاہم قوی امید ہے کہ وہ ہاں کردیں گی کیونکہ ان کی اس وقت بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت سے سرد جنگ جاری ہے اور دیپکا کوشش میں ہیں، کی جلد سے جلد ان کی ایسی فلمیں سینما اسکرین کی زینت بنیں جن سے وہ کنگنا کی جگہ خود کو بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کہلا سکے۔دوسری طرف اداکارہ کی رنبیر کپور کے ساتھ فلم ”تماشا“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز جاری کیے جانے والے ٹریلر میں فلم کے کچھ حصے دکھائے گئے ہیں جن میں دونوں کو تفریح اور گفتگو کرتے دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امتیاز علی کی ہدایتکاری اور اے آر رحمان کے میوزک سے سجی یہ فلم 27 نومبر کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…