فلم شوٹنگ کے پہلے روز ہی غیرذمہ دار لڑکی قرار دےدیا ، کنگنا رناوت

17  اگست‬‮  2015

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں اپنی جاندار اداکاری اور کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد شوٹنگ کے پہلے روز ہی انہیں غیر ذمہ دار قرار دے دیا تھا۔
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کنگنا رناوت کا شمار صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے وہ بھرپور محنت اور اپنی جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری میں نام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں جب کہ اداکارہ فلموں کے چناو¿ میں بھی احتیاط سے کام لیتی ہیں اور ان کی متعدد فلمیں باکس آفس پر شاندار کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں تاہم آج کی سب سے زیادہ کامیاب اداکارہ کو شوٹنگ کے پہلے روز ہی غیر ذمہ دار قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی ناکامیوں سے کامیابی کا سفر شروع کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے شہر سیﺅل میں فلم”گینگسٹر“کی شوٹنگ کا پہلا دن بہت عجیب تھا، فلم ڈائریکٹر انوراگ نے طویل دورانیے کے منظرکی عکس بندی کے دوران مخصوص مقام تک چلنے کو کہا تاہم میں چلتے چلتے اس مقام سے بھی آگے نکل گئی جس کے باعث فلمی سیٹ تبدیل کرکے دوبارہ سین کی عکس بندی کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ اس ساری صورتحال پر میرے لیے غیرذمہ دار کے الفاظ کہے گئے جس سے میں کافی دلبرداشتہ ہوگئی تھی تاہم ساتھی اداکار عمران ہاشمی نے کام کے لیے قائل کیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز ڈائریکٹر انوراگ باسو کی 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ”گینگسٹر“ سے کیا تھا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…