اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہوں ، جوہی چاولہ

30  جولائی  2015
Juhi Chawla looking shocked

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کہتی ہیں کہ وہ 25 سال سے بھارتی فلم نگری سے منسلک ہیں جس پر انہیں حیرت ہوتی ہے کہ وہ بالی ووڈ میں اتنا عرصہ کیسے ٹک گئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو اںٹرویو میں جوہی چاولہ کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ میں 25 برس ہوگئے ہیں، اس دوران انہوں نے ہر قسم کے کردار کئے لیکن آج حیرت ہوتی ہے کہ وہ اب تک یہاں کیسے ٹکی ہوئی ہیں۔ 25 برس قبل انہوں نے اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا، کیریئر کے اس مقام پر آنے کے بعد اب وہ وہی فلم کرتی ہیں جس کا کردار انہیں بہت متاثر کرتا ہے۔جوہی چاولہ کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی فلم سلطنت تھی جس میں سنی دیول، دھرمیندر، شری دیوی اور امریش پوری جیسے اداکار جلوہ گر تھے لیکن یہ فلم نہیں چلی۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی انہیں ”قیامت سے قیامت تک“ کی پیشکش ہوئی، فلم کی پیشکش قبول کرنے پر ان کے دوستوں نے انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ فلم کے پروڈیوسر ناصر حسین کی فلمیں ان دنوں سینما گھروں میں ناکام ہی ہورہی تھیں اور اس فلم میں ہیرو بھی ایک نیا اداکار تھا۔ ”سلطنت“ فلاپ ہوگئی اور ”قیامت سے قیامت تک“ آج سب کو یاد ہے جب کہ کل کا نیا اداکار آج بالی ووڈ کا مسٹر پرفیکشنسٹ کہلاتا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…