فلم رئیس اور سلطان ایک ساتھ ریلیز نہیں ہونگی

30  جولائی  2015

ممبئی (نیوز ڈیسک) شاہ رخ اور سلمان خان کے مابین دوستی اور پیار محبت اس حد کو پہنچ چکا ہے کہ دونوں نے اپنی فلمیں ایک ساتھ ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ دونوں میں طے پایا تھا کہ وہ آئندہ برس عید پر اپنی اپنی فلمیں ریلیز کریں گے۔ ان میں شاہ رخ کی فلم رئیس جبکہ سلمان خان کی سلطان شامل تھیں۔ عام طور پر سلمان خان ہی عید کے موقع پر اپنی فلم ریلیز کرتے رہے ہیں۔ دونوں کے اس فیصلے کو خود ان کے مداحوں نے بھی ناپسند کیا کیونکہ اس طرح ان کے بیچ مقابلے کی فضا پیدا ہونے کا امکان تھا جس پر سلمان خان نے باہمی مشاورت کے بعد اعلان کیا ہے کہ ان کی فلم سلطان اب دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اس سے قبل سلمان خان اور شاہ رخ نے 2006میں بھی عید پر ایک ساتھ اپنی فلمیں ریلیز کی تھیں جن میں شاہ رخ کی ڈان اور سلمان کی جان من شامل ہیں تاہم سلمان خان کو یہ فیصلہ مہنگا پڑا تھا۔ اب سلمان کا کہنا ہے کہ چونکہ ان کے بیچ کوئی مقابلہ نہیں ہے اور وہ اپنے کام کا آپس میں موازنہ نہیں کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے فلموں کو الگ الگ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…