سیف علی خان‘کترینہ کیف اور کبیر خان کے پاکستان کے حق میں بیان نے بھارت میں کھلبلی مچادی

29  جولائی  2015

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے رشتہ دار پسند نہیں کرتے کہ وہ پاکستان مخالف کردار کریں، بھارتی ہدایتکار کبیر خان فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی کے بعد نئی فلم فینٹوم لارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئی فلم فینٹوم کی پروموشن کیلئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ، بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور ہدایتکار کبیر خان شریک ہوئے، پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سیف علی خان سے سوال کیا کہ آپ کے پاکستان مخالف کردار ادا کرنے پر پاکستان میں رہنے والے رشتہ داروں کا کیا ردِعمل ہوتا ہے۔اس سوال کے جواب میں سیف علی خان میں کہنا تھا کہ حال ہی میں ایک رشتہ دار سے بات کی تھی، جسمیں انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایسی فلموں اور پاکستان مخالف کردار کو پسند نہیں کرتے اور ہم میں سے کوئی بھی اینٹی پاکستان رولز یا ایسے فلمی کردار کرنا پسند نہیں کرتا، جس میں پاکستان پر تنقید ہو۔ڈائریکٹر کبیر خان ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی پر بہت خوش ہیں، انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان دہشتگردوں کی نمائندگی کرتا ہے، پاکستان میں رہنے والے دیگر لوگ پر امن ہے، انھوں نے کہا کہ بھارت میں منفی ذہنیت موجود ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی نمائندگی کرتا ہے، میں فلم بجرنگی بھائی جان کا ڈائریکٹر ہوں اور فلم فینٹوم کا بھی، ان دونوں فلموں میں بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان رابطے بڑھانے کے لئے پیغام دیا گیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک بھارتی صحافی کبیر خان پر پاکستان کا دفاع کرنے پر بھڑک اٹھا، اور سوال کیا کہ کبیر خان بتائے بھارت میں کون انتہا پسند ہے، اسی دوران کبیر خان نے صحافی سے کہا کہ آپ آرام سے بات کریں اور اس طرح کی زبان میں بات نہ کریں۔بھارتی فلموں کے سپر اسٹار سیف علی خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم فینٹوم کا ٹریلر کچھ روز پہلے ہی ریلیز کیا گیا، مذکورہ فلم میں سیف علی خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم کی کہانی 2008 میں ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے پر مبنی ہے۔فلم فینٹوم آئندہ ماہ 28 اگست کو بھارت کے سنیماو ¿ں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…