سلمان خان اور جان ابراہام ایک دوسرے کے مد مقابل آگئے

7  جولائی  2015

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے دو کامیاب اداکار سلمان خان اور جان ابراہام اپنی فلموں کی ریلیز کی وجہ سے ایک دوسرے کے مد مقابل آگئے ہیں۔اداکار جان ابراہام کی فلم”ویلکم بیک“ 4 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز ایک ایونٹ کے دوران کیا تھا، البتہ اداکار سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘ہیرو’ کو بھی اسی دن ریلیز کیا جارہا ہے جس کا اعلان حال ہی میں سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔سلمان خان نے ٹوئٹر پر اس فلم کی ریلیز پر ‘سب کو پیچھے ہٹ جانے’ کا کہا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ جان ابراہام کو ان کی فلم کی تاریخ بدلنے کا اشارہ کر رہے ہیں البتہ حال ہی میں فلم ویلکم بیک کے ٹریلیر ریلیز پر فلم کے پروڈیوسر فروز نڈیہ والا کا کہنا تھا کہ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کسی حال میں تندیل نہیں کی جائے گی اور فلم 4 ستمبر کو ہی ریلیز ہوگی۔سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘ہیرو’ میں دو نئے اداکار سورج پنچھولی اور عطیہ شیٹھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے دوسری جانب فلم ”ویلکم بیک“ میں جان ابراہام کے ساتھ اداکارہ شروتی حسن، نانا پاٹیکر، انیل کپور، اور پریش راول اہم کردار ادا کریں گے۔حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ ان دونوں فلموں کی ریلیز ایروزeros انٹرنیشنل کی جانب سے کی جائے گی، اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں فلموں میں سے باکس آفس پر کس کی فلم زیادہ کامیاب ہوتی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…