آئٹم سانگ پردہ اسکرین کی ضرورت بن چکا ہے ، ثناء

3  جولائی  2015

لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ ثنا کا کہنا ہے کہ ”عشق پازیٹو“ کا آئٹم سانگ کوریوگرافی، عکسبندی، میوزک، شاعری اور پرفارمنس سمیت ہر لحاظ سے لاجواب ہے، جو فلم بینوں کو پسند آئے گا۔ فلم اداکار پورا پیکیج ہوتا ہے جو ٹی وی، تھیٹر سمیت ہر میڈیم میں خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثنا نے کہا کہ آئٹم سانگ پردہ اسکرین کی ضرورت بن چکا ہے، اسی لیے بالی ووڈ کی طرح پاکستانی فلموں میں بھی اس کا رواج پڑ گیا ہے۔ میڈم سنگیتا جن کی ڈائریکشن میں بہت کام کیا ہے، اس لیے جب انھوں نے ”عشق پازیٹو“ کے آئٹم سانگ کرنے کا کہا تو انکار نہیں کرسکی۔اس آئٹم سانگ کی شاعری اور کمپوزیشن اچھی ہونے کے ساتھ فلمایا بھی بہت اچھا گیا ہے۔اس کے اچھے یا برے ہونے کے بجائے صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ جس فنکار میں ٹیلنٹ ہوگا تو وہ اس کو ایک چیلنج یا جاب سمجھ کر لے گا، اگر کسی کو کچھ نہیں آتا تو وہ سوائے خامیاں نکالنے کے اور کیا کر سکتا ہے ۔معمر رانا کے ڈائریکشن کی طرف آنے کے حوالے سے اداکارہ ثنا نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے اور میں اس کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ہم سب فنکاروں کو اپنے تجربے کی بنیاد پر فلم اور ٹی وی کے دیگر شعبوں میں بھی اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ میری دو فلموں کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ۔ ان دنوں عید کے حوالے سے تیار ہونے والی دو ٹیلی فلموں اور زیرتکمیل ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگز کر رہی ہوں جب کہ عیدالفطر سے قبل لاہور آو¿ں گی جہاں ایک کمرشل شوٹ کے علاوہ عید کی لائیو ٹرانسمیشن کی میزبانی کروں گی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…