شلپا شیٹھی نے امریکی ٹی وی شو میں کام کی پیشکش ٹھکرا دی

2  جولائی  2015

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا رایلٹی شو ”بگ برادر۔5“ سے برطانیہ کے تقریباًہر گھر میں اپنی پہچان بنا چکی ہیں۔ ان کی اسی مقبولیت کے باعث انھیں ایک اور ٹی وی ڈرامہ سیریل ”دی رائلز“ کی پیشکش ہوئی ہے مگر شلپا شیٹھی نے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پروڈیوسرز نے اداکارہ سے مشہور ڈرامہ سیریل کے سلسلہ میں رابطہ کیا مگر انھوںنے وقت نہ ہونے کے باعث اس میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہناتھا کہ ڈرامہ کی ٹیم جولائی کے وسط سے شوٹنگ شروع کرنا چاہتی تھی جو 20 دنوں میں مکمل کی جانی تھی مگر شلپا پہلے ہی ان تاریخوں میں کسی اور کام کی شوٹنگ کے لیے حامی بھر چکی تھی جس کی وجہ سے ان کے لیے ”دی رائلز“ میں کام کرنا ممکن نہیں تھا۔دریں اثنا بھارتی اخبار نے اس سلسلہ میں کہا ہے کہ شلپا شیٹھی کو ڈرامے کا اسکرپٹ بہت پسند آیا تھا اور ابتدا میں وہ اس میں کام کرنے کے لیے راضی بھی تھیں مگر انھوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ ایک اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف وہ خود اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کرتی ہیں اس لیے ان کے لیے اسے چھوڑ کر بیرون ملک جانا ممکن نہیں ہے اور وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ادھر ایک بھارتی شوبزویب سائٹ کے مطابق شلپا شیٹھی کے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ بالی ووڈ فلم ”دی مین“ میں اہم کردار نبھارہی ہیں۔اس فلم کی ہدایات اداکار سنی دیول دیں گے جو اس سے قبل شلپا کے ساتھ تین فلموں ”ہمت“ ، ”انڈین“ اور ”اپنے“ میں ہیرو آچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلم ابھی پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے اور اس کی شوٹنگ رواں برس کے ا?خر تک شروع کردی جائے گی جب کہ اسے اگلے برس سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…