ودیا بالن کا بھارت کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے پر غور

20  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ودیا بالن نے بھارت کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے ۔بالی وڈ میں اپنے بل بوتے پر’ڈرٹی پکچر‘ اور ’ کہانی‘ جیسی بڑی ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ ودیا بالن کو بھارت کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں ودیا بالن کا کہنا ہے کہ انھوں نے تاحال اس پیشکش کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ان کے مطابق ’سوال یہ ہے کہ جس طرح سے یہ فلم بننی چاہیے کیا وہ بن پائے گی؟ اندرا گاندھی بہت ہی قابل احترام سیاسی شخصیت ہیں، لہذا ہمیں بہت حدود کے ساتھ کام کرنا پڑے گا۔ فی الحال مجھے پتہ نہیں کہ میں وہ کروں گی یا نہیں۔‘ ودیا کو اس سے قبل بھی بایوپکچرز میں کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے جسے انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ انھوں نے سچترا سین کی بایو پک میں مرکزی کردار کرنے سے بھی انکار کیا تھا۔ودیا بالن کو بھارت کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی ہے ۔ودیا کے مطابق، ’فلم بنگالی میں بن رہی ہے اور راما سین کے ہوتے ہوئے یہ کردار کوئی بہتر نہیں کر سکتا۔‘ دویا کئی فلاپ فلموں کے بعد ودیا بالن اپنی نئی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ کو ملنے والے رسپانس سے خوش ہیں۔ انھوں نے کہا، ’فلم فلاپ ہوتی ہے تو برا لگتا ہے۔گھن چکر فلاپ ہونے کے بعد میرا دل ہی ٹوٹ گیا تھا لیکن جب شادی کے سائیڈ افیکٹس فلاپ ہوئی تو کم تکلیف ہوئی اور جب بابی جاسوس بھی نہیں چلی تو اور کم تکلیف ہوئی کیونکہ دو فلاپس کو میں جھیل چکی تھی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے ان فلموں کو اپنے اندر سے گھر والوں کے سامنے رو رو کر نکال دیا تاکہ یہ مجھے ذاتی طور پر تکلیف نہ دیں۔‘ ’ہماری ادھوری کہانی‘ سے ودیا بہت خوش ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’تجزیہ نگاروں کو فلم بھلے نہ پسند آئی ہو لیکن لوگوں کا جو ردعمل آ رہا ہے اس سے میں بہت مطمئن ہوں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…