اداکارہ فاطمہ آفندی نے بالی ووڈ فلم ٹھکرادی

26  مئی‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹی وی کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے بھارتی ہدایتکار انیس بزمی کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹرانیس بزمی نے اپنی ایک ہاررفلم میں بولڈ کردار کے لیے فاطمہ آفندی سے فون پررابطہ کیا اور انھیں فلم کی کہانی اور ان کے کردارکے حوالے بتایا جس پر انھوں نے اس پیشکش کویہ کہہ کر مسترد کردیا کہ وہ کوئی بھی ایسا کام نہیں کرسکتیں جس سے پاکستان کی بدنامی اور فیملی کا نام خراب ہو۔ ان کے لیے بھارتی فلم میں کام کرنے سے زیادہ فیملی کی عزت کی حفاظت ضروری ہے۔
اس حوالے سے جب فاطمہ آفندی سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ مجھے پاکستانی اوربالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کا سلسلہ جاری ہے، مگر فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں کام کرنے کا انداز بہت ہی مختلف ہے۔ مجھ پر فیملی کی طرف سے کبھی بھی شوبز میں کام کرنے پرکوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہیں لیکن مجھے خود سے اپنی حدود کا پتہ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انہیں کچھ روز قبل بھارتی فلم ڈائریکٹرانیس بزمی کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جس میں انھوں نے میرے ڈرامے کے حوالے سے بہت زیادہ تعریف کرتے ہوئے اپنی فلم میں کام کی پیشکش کر ڈالی۔ میں نے حسب روایت فلم کی کہانی اور اپنے کردار کے بارے میں جب جانا تو میں نے فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کر دیا،اس کی بڑی وجہ فلم کی کہانی اورمیرا بولڈ کردار تھا۔
میں شوبز میں ضرور ہوں لیکن میں اپنے کرداروں کی طرح ملبوسات کے انتخاب میں بھی بہت احتیاط کرتی ہوں۔ اس لیے میں نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔ دوسری جانب پاکستانی فلم میں بھی مرکزی کردار کی آفرہوئی، مگرمیں اسے بھی قبول نہ کر سکی۔ انھوں نے بتایاکہ میں فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں لیکن معمول کی فلموں میں کام کرنا میرے بس کی بات نہیں۔ البتہ ا?رٹ فلموں میں کام کرنا میری اولین پسند ہوگی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…