پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کا سورج غروب ہونے لگا

21  مئی‬‮  2015

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی سینما گھروں پر بھارتی فلموں کی حکمرانی کا سورج زوال پذیر ہونے لگا۔ رواں برس میں فلم پی کے کی کامیابی کے بعد پانچ ماہ کے دوران کوئی بھی بھارتی فلم بڑا بزنس نہ کرسکی۔ کترینہ کیف ، امیتابھ بچن ، اکشے کمار، رنبیر کپور اور دیگر فنکاروں کی کوئی بھی فلم اپنا رنگ نہ جماسکی۔ حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم بمبئے ویلویٹ بھی ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے ، مذکورہ فلم ایک کروڑ کا بزنس بھی نہیں کرسکی۔امیتابھ بچن کی فلم پیکو پسند کئے جانے کے باوجود بزنس کرنے اور سینما گھروں کو آباد کرنے میں ناکام رہی۔اس کے برعکس ہالی ووڈ فلموں نے ماضی کی طرح ایک بار پھر ملکی سینما گھروں میں اپنے پاو¿ں جمانے شروع کردیئے ہیں۔گزشتہ دو ماہ کے دوران ہالی ووڈ فلموں نے بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کرکے بھارتی فلموں کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ آنے والے ہفتے میں دو ہالی ووڈ ، ایک بالی ووڈ فلم کے ساتھ آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے کی ملکی تاریخ کی اولین فیچر اینی میٹڈفلم تین بہادر اور ہدایتکار و اداکار جمال شاہ کی فلم بدل نمائش پذیر ہونگی۔ٹریڈ شخصیات کا کہنا ہے کہ ملکی فلموں کو آپس میں مقابلے بازی سے گریز کرنا چاہیے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…