شہزادی ہونے کے لیے شہزادے سے شادی کی شرط نہیں‘ ایما واٹسن‎

23  فروری‬‮  2015

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایماواٹسن نے لکھا ہے کہ ’’دنیا اس چھوٹی سی بات کو یاد رکھے جو ہمارے درمیان ہوئی تھی کہ ذرائع ابلاغ کی ہر تحریر پر یقین نہیں کیا جا سکتاہے۔ ‘‘ برطانوی ادکارہ ایماواٹسن نے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کے جواب میں ردعمل ظاہر کیا ہے ‘ جس میں ایک آسٹریلین رسالے نے دعوی کیا تھا کہ ہالی ووڈ کی باصلاحیت ادکارہ ایماواٹسن شہزادہ ہیری کے دعوت نامے پر ان کی مہمان بنیں تھیں جبکہ میگزین کی جانب سے اس دعوت کو رومانوی ملاقات بتایا گیا تھا۔ ’’وومن میگزین ‘‘ میں کہا گیا کہ اس ملاقات کے بعد شہزادہ ہیری کو مس واٹسن کی خوبصورتی سے کہیں زیادہ ان کی شخصیت کے سحر نے متاثر کیا ہے۔ تاہم گزشتہ روز فلم ہیری پوٹر کی ہیروئن ایما واٹسن نے میگزین کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے اسے ذرائع ابلاغ کی افواہ سازی قرار دیا ہے۔ ایما واٹسن نے شہزادہ ہیری کے ساتھ اپنی مبینہ خفیہ ملاقات کی افواہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ۔ ویسے بھی ایک شہزادی ہونے کے لیے شہزادے سے شادی کرناشرط نہیں ہے۔ ایمانے اس ٹویٹ کے ساتھ 1995ء کی ایک فلم کا لنک بھی پوسٹ کیا ہے یہ ایک ننھی شہزادی کی کہانی ہے جس میں ایک قول شامل تھا کہ ’’میں ایک شہزادی ہوں اور ہر ایک لڑکی شہزادی ہوتی ہے‘‘ گزشتہ کئی دنوں سے برطانوی ذرائع ابلاغ کی خبروں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ کے خوبرو اور کنوارے شہزادے ہیری اور ادکارہ ایماواٹسن کی خفیہ ملاقات کا چرچا کیا جارہا ہے ۔ وومن میگزین نے گزشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ شہزادہ ہیری نیمس واٹسن کو ایک مختصر ای میل لکھی تھی اور ان سے نجی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ رسالے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ یہ ایک ’’رومانوی ملاقات ‘‘ تھی لیکن اس ملاقات میں شہزادہ ہیری اور مس واٹسن کے علاوہ شہزادے کے بارہ دیگر دوست احباب بھی شامل ہوئے تھے اور شہزادہ ہیری کے کہنے پر دعوت کو دوستوں کی پارٹی کارنگ دیا گیا تھا جو یہ نہیں چاہتے تھے کہ ایماواٹسن کو اس ملاقات کی وجہ سے ذرائع ابلاغ کے سوالوں کا سامنا کرنا پڑے ۔ لیکن یہ خبر انٹرنیٹ پر ایک بڑی افواہ ثابت ہوئی جس پر سوشل میڈیا اور بالخصوص ٹوئٹر کے صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا اور متعدد ٹوئٹس میں ایما واٹس اور شہزادہ ہیری کی جوڑی کو ایک آئیڈیل شاہی جوڑا قرار دیا گیا اور بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایماواٹسن بلاشبہ شہزادی کہلانے کے قابل ہیں۔ تاہم گزشتہ روز مس واٹسن کی جانب سے کی جانے والی تردید کے ساتھ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی افواہوں کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے اور ادکارہ کے چاہنے والوں کی طرف سے ان کی ٹویٹ کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور ان کی ٹویٹ کو سوشل میڈیا پر 37ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…