پاکستان کے بڑے صوبے میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ سروس دو روز کے لئے بند کردی گئی

2  جون‬‮  2020

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ سروس دو روز کے لئے بند کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کوئٹہ شہر اور اسکے 20کلو میٹراطراف میں تھری اور فورجی سروس بند کردی گئی ،ذرائع کے مطابق یہ سروس پیر کی شام سے بدھ کی دوپہر دو بجے تک بند رہے گی تاہم سروس بند کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر حکومت بلوچستان کے ترجمان

لیاقت شاہوانی نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں تھری او ر فور جی سروس بند نہیں کی نہ ہی ایسی کوئی سفارش وفاقی حکومت کو بھیجی گئی ہے البتہ وفاقی حکومت کی جانب سے اگر یہ اقدام کیاگیا ہے تو اس متعلق علم نہیں ہے، دوسری جانب اچانک سروس بندش کی وجہ سے عوام کو تشویش اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پی ٹی اے کے ترجمان سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…