پنجاب بھرکے انجینئرنگ اداروں میں داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ۔۔۔ آخری تاریخ بھی سامنے آگئی

13  مئی‬‮  2020

لاہور(این این آئی ) یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورنے پنجاب بھرکے انجینئرنگ اداروں میں انٹری ٹیسٹ 2020کے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق حتمی ٹیسٹ 13 اور 14 جون کو ورچوئل یونیورسٹی کے مختص کردہ ٹیسٹ سینٹرزمیں ہوگا۔انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے طلبہ و طالبات آج سے یکم جون تک ایچ بی ایل کی نامزد شاخوںسے انٹری ٹیسٹ کے ٹوکن حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے پروگرامز میں داخلے کیلئے آن لائن انٹری ٹیسٹ ہوگا، امیدواران کو کمپیوٹرپرٹیسٹ دینے کی راہنمائی کیلئے مورخہ 6اور 7 جون کو ورچوئل یونیورسٹی کے مختص کردہ امتحانی مراکز میںموک/تجرباتی ٹیسٹ لیا جائے گا۔جبکہ حتمی ٹیسٹ 13 اور 14 جون کو لیا جائے گا۔اسی طرح انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 15 جون کو کردیا جائے گا۔طلباء انٹری ٹیسٹ سے متعلق تمام معلومات یو ای ٹی لاہور کی ویب سائٹ admission.uet.edu.pkسے حاصل کر سکتے ہیں۔نیز داخلہ ٹیسٹ فارم پُر کرنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے یو ای ٹی لاہور، یو ای ٹی ٹیکسلا،انجینئرنگ کالج بہاؤالدین زکریایونیورسٹی ملتان، NFCانسٹیٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خانیوال روڈ ملتان، انجینئرنگ کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف گجرات اور فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی (صرف خواتین کیلئے)راولپنڈی میں طلباء اور طالبات کیلئے کمپیوٹر اور پرنٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کا مکمل پراسس یوٹیوب پرhttps://youtu.be/L27M6rKN23yاور https://www.youtube.com/watch?v=ZXTbKXE0ITMسے دیکھا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…