زونگ4جی نے امریکہ اور کینیڈا کیلئے سستے ترین رومنگ ریٹس متعارف کروا دئیے

20  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(پ ر) پاکستان کی صف اول کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ4جی نے اب امریکہ اور کینیڈا کیلئے سفر کو مزید سہل اور آسان کر دیا ہے۔ کمپنی نے پورے مہینے کے لئے بیرون ملک سفر کے دوران اپنے پوسٹ پیڈ صارفین کو انتہائی مناسب ریٹس پر بلا تعطل اور قابل بھروسہ رابطوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

عالمی کوریج کے ساتھ زونگ4جی واحد کمپنی ہے جو اپنے پوسٹ پیڈ صارفین کو رومنگ بنڈلز کی ایک وسیع رینج انتہائی مناسب ریٹس پر فراہم کرتی ہے۔ امریکہ اور کینیڈا کیلئے تشکیل کردہ بنڈل کے مطابق صارفین کو دوران سفر 1جی بی ڈیٹا، 60منٹس ٹالک ٹائم اور60ایس ایم ایس مبلغ5000/-جمع ٹیکس میں فراہم کیے جائیں گے۔زونگ4جی نے اپنے صارفین کو سفر کے دوران رابطوں کی بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے انتہائی مناسب نرخوں پر رومنگ پیکیجز تشکیل دیے ہیں جن کا مارکیٹ میں کوئی ثانی نہیں۔ 12,000 سے زائد 4Gٹاورز اور 75سے زیادہ ممالک میں رومنگ خدمات کے اپنے وسیع ترین نیٹ ورک کے ذریعہ 20000 سے زیادہ عالمی مقامات پر ، زونگ 4 جی اندرون اور بیرون ملک بہترین 4G خدمات کا تجربہ فراہم کر رہا ہے۔ہمارے صارفین کی ضروریات اور ترجیحات ہمارے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور ہماری فراہم کردہ خدمات پرصارفین کی جانب سے ظاہر کردہ اعتماد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ہم کسٹمر سنٹرک نقطہ نظر اور اس کے ساتھ پوری لگن کے ساتھ ، جدید خدمات اور حل فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ نئے بنڈل کا اجراء ہمارے سفر کرنے والے صارفین کو زونگ 4 جی کے سب سے وسیع تر اور سب سے بڑے نیٹ ورک پر بغیر کسی رکاوٹ کا تجربہ فراہم کرنے کی ہماری حکمت عملی کا ثبوت ہے، یہ کہنا تھا زونگ 4 جی کے ترجمان کا۔زونگ4جی کےLTEرومنگ ، جو 14ملین4جی صارفین کا بیس ہے، کے زریعے دنیا بھر سے پاکستان کے صف اول کے ٹیلی کمیونیکیشن کے نیٹ ورک تک رسائی ممکن ہو گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…