ZONG 4G نے شوکت خا نم کینسر ہاسپٹل میں بچوں کے ساتھ ایک بھرپور متحرک دن گزارا

24  مئی‬‮  2019

اسلا م آباد 24 مئی 2019 :پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ZONG 4G A New Hope” ” کے رضاکاروں نے شوکت خانم کینسر ہاسپٹل ، لاہور میں کینسر کے مرض میں زیر علاج بچوں کے ساتھ ایک دن گزارنے کی مفید سرگرمی میں حصہ لیا ۔”جس معا شرے میں کام کریں ، اسے فائدہ بھی پہنچائیں “کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے ZONG 4G مفید سماجی سر گرمیوں اور مقاصد میں بھر پور حصہ لے رہا ہے۔اس دورہ کا مقصد ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے اندر مثبت تحریک پیدا کرنا اور ان کی ہمت کو مزید تقویت دینا تھا۔

ہر جانب خوشیاں اور مسرتیں تقسیم کرتے ہوئے ZONG 4G, A New Hope” ” کے رضاکاروں نے اس دورہ کے دوران متفرق وارڈوں کے اندر نا صرف مریضوں بلکہ ہسپتال کے سٹاف سے بھی شفقت اورخبر گیری کا برتائو کیا ۔رضاکاروں نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور ان کو مختلف لطائف بھی سنائے جس کے باعث بچے نہایت محظوظ ہوئے اوریہ سب ان کے وہم و گمان سے بہت بڑھ کرتھا اور اس سے ان کو بیماری سے لڑنے کا ایک نیا حوصلہ ملا ۔اس کے ساتھ ساتھ رضاکاروں نے بچوں کو کہانیاں بھی سنائیں جس سے بچوں کو وقت گزارنے کا ایک دلچسپ مشغلہ حاصل ہوا ۔

شوکت خانم میموریل ہاسپٹل، لاہور کی انتظامیہ نے پاکستان نے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک کی ٹیم کے اس متاثر کن اور دل کو چھو لینے والے اقدام کی بھرپور پذیرائی کی کہ انہوں نے اپنی نہایت مصروف سرگرمیوں سے بچوں کے ساتھ گزارنے کے لئے وقت نکالا۔

” ZONG 4G میں ہم بطور ایک کارپوریٹ سماجی ادارہ جس معاشرے میں اپنے کاروباری امور سر انجام دے رہے ہیں اس معا شرے کی طرف اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ ہم اس بات پر مستقل مزاجی سے عمل پیرا ہیں کے ہم معاشرے میں اصلی معنوں میں وہ تبدیلی لا سکیں جو ہمارا عزم ہے ۔ ادارہ جاتی سطح پر ذمہ داری اور فرض کا احساس ذہن نشین کرتے ہوئے ہماراہدف ہے کہ لوگوں کی زندگیوں پر ایک مفید طریقہ سے اثر انداز ہو سکیں ” کمپنی کے ترجمان نے کہا

ZONG 4G کی اقدار و روایات کے عین مطابق ، معاشرے کو فائدہ پہنچانے کے عزم پر کاربند رہتے ہوئے کمپنی معاشرے کے نظر انداز شدہ طبقات، بچوں ، بوڑھوں اور جسمانی طور پر معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور طور پر متحرک ہے تاکہ معاشرے میں موجود موروثی غیر متوازی روایت کی حوصلہ شکنی کی جا ئے ۔ بطور ایک کارپوریٹ سماجی ذمہ دار شہری کے ، ZONG 4G معاشر ے میں مثبت بدلائو لانے کے لئے مسلسل جستجو کر رہا ہے اور اس کے لئے مستقبل میں ایسے حالات کی تخلیق جن میں سے سماجی تحریک اور بیداری پیدا ہو سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…