ٹچ اسکرین اور بٹنوں سے محروم مستقبل کے ایل جی فونز کیسے ہوں گے؟

19  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کسی ایسے اسمارٹ فون کا تصور کرسکتے ہیں جس میں ٹچ اسکرین کی جگہ اسے استعمال کرنا کچھ فاصلے سے ہاتھ کو حرکت دینے سے ممکن ہوجائے؟ اگر نہیں تو ایل جی نے ایسا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کہا ہے

‘گڈبائے ٹچ’۔ ایل جی کی جانب سے اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر ایک ڈیوائس متعارف کرائی جارہی ہے جو کہ ٹچ اسکرین کی بجائے جیسچر سے کنٹرول کی جاسکے گی۔ ایل جی کا 16 کیمروں والا اسمارٹ فون تیار کرنے کا ارادہ کم از کم کمپنی کی جانب سے جاری ٹیزر ویڈیو سے کچھ ایسا ہی عندیہ ملتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ ایل جی نے کسی ڈیوائس میں جیسچر کنٹرول دیئے ہوں، 2013 میں بھی ایک ایل جی ٹی وی تجرباتی طور پر متعارف کرایا گیا تھا جس میں صارفین ہاتھوں اور انگلیوں کی حرکت سے اسکرین کرسر کو استعمال کرسکتے تھے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایل جی اگلے ماہ کس قسم کی ڈیوائس پیش کرے گی مگر امکان یہی ہے کہ وہ اسمارٹ فون ہی ہوگا۔ گڈ بائے ٹچ سلوگن سے بھی یہی اندازہ ہوتا ہے کہ ایل جی کسی اسمارٹ فون کی بات کررہی ہے کیونکہ ٹچ کنٹرول کا زیادہ تر استعمال ایسے ہی ڈیوائسز میں ہوتا ہے۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ ڈیوائس وی 40 کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا یا ایل جی جی 8۔ ایل جی کی جانب سے یہ فون یا ڈیوائس 24 فروری کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائی جائے گی۔ ٹچ اسکرین اور بٹنوں سے محروم مستقبل کے فونز کیسے ہوں گے؟ کچھ عرصے قبل گوگل نے ایسا پیٹنٹ رجسٹر کرایا تھا جس میں راڈار بیسڈ موشن سنسر استعمال کیے جائیں گے، یہ سنسر صارفین کو برقی ڈیوائسز ہاتھوں کی حرکت سے استعمال کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…