ایل جی نے نئی Gسیریز میں غیرمعمولی اسمارٹ فون آڈیو متعارف کرادیا

15  مارچ‬‮  2019

کراچی(این این آئی) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنی نئی جی سیریز کے ساتھ غیرمعمولی اسمارٹ فون آڈیو متعارف کرادیا ہے۔ ایل جی کی جانب سے اپنے نئے G8تھنک اسمارٹ فون میں جدت انگیز کرسٹل ساؤنڈ اولیڈ (سی ایس او) شامل کی گئی ہے جس کی بدولت آڈیو ایمپلیفائر کے طور پر وہ فون کے اولیڈ ڈسپلے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔ اب زیادہ سے زیادہ صارفین اپنے اسمارٹ فون کو

پرائمری ڈیوائس کے طور پر استعمال کرکے موویز دیکھ سکتے ہیں، گیم کھیل سکتے ہیں اور موسیقی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ایل جی کی جدید ترین موبائل فون ڈیوائس میں اعلیٰ معیار کی آڈیو کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔ ایل جی کی جانب سے اپنا تیارکردہ سی ایس او (CSO)نظام خصوصی طور پر اولیڈ ڈسپلے پیش کرتا ہے۔ ایل جی کی منفرد ٹیکنالوجی میں پورے ڈسپلے کا فائدہ اٹھانے کے ساتھ سی ایس او کے ذریعے واضح آواز کو پہلے سے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اسپیکرفون موڈ میں باٹم اسپیکر کے ذریعے متاثرکن بیس کے ساتھ آڈیو پیش ہوتی ہے۔ اس میں دو چینل آڈیو سیٹ اپ کے ساتھ فل باڈی اسٹیریو پرفارمنس کے لئے باٹم اسپیکر اور ٹاپ حصے کا ڈسپلے استعمال ہوتا ہے۔ آڈیو پارٹنر میری ڈیان کے ساتھ بھرپور انداز سے کام کرکے ایل جی جدید موبائل ڈیوائس میں غیرمعمولی ساؤنڈ پیش کرتا ہے۔ نئی Gسیریز کے فون کے فیچرز میں 3Dسراؤنڈ ساؤنڈ میں 7.1 چینل سسٹم ہے جس کی بدولت ایئرفون یا بغیر ایئرفون کے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ ایل جی کے اسمارٹ فون میں پہلی بار ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی میں پائیدار ہے۔ اس کے اندر ماسٹر کوالٹی اتھانٹیکیٹ (ایم کیو اے) نظام اعلیٰ معیار کی آڈیو اسٹریمنگ کے لئے لامحدود ڈیٹا پلان کے بغیر بھی کارآمد ہے۔ اس فون کے انٹرنل اسپیس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بوم بوکس اسپیکر کی گونج کا چیمبر ہے جو حیران کن بیس اور پہلے سے تیز آواز پیش کرتا ہے۔ ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف پروڈکٹ اسٹریٹجی چانگ ما نے کہاایل جی کے G8تھنک میں واضح ڈسپلے کے ساتھ اسمارٹ فون آڈیو کو نئے معیار پر لے جانا ہمارا عزم ہے۔ نئی ٹیکنالوجیز کی تیاری کے ساتھ آڈیو انڈسٹری کے بہترین پارٹنرز سے مل کر کام کے ذریعے ایل جی صارفین کی ضرورت کے مطابق کوالٹی ساؤنڈ کی فراہمی کے لئے کام جاری رکھے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…