گوگل کی ایک نئی کروم ایکسٹینشن متعارف جو آپ کے آن لائن اکاﺅنٹس کو ہیکرز سے محفوظ رکھنے میں مدد دے گی

7  فروری‬‮  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)  گوگل نے ایک نئی کروم ایکسٹینشن متعارف کرائی ہے جو کہ آپ کے آن لائن اکاﺅنٹس کو ہیکرز سے محفوظ رکھنے میں مدد دے گی۔ پاس ورڈ چیک اپ نامی یہ ٹول گوگل کی جانب سے منگل کو متعارف کرایا گیا اور یہ اس وقت صارف کو خبردار کرتا ہے۔

جب اس کا یوزر نیم اور پاس ورڈ کسی قسم کی ہیکنگ میں چرا لیا گیا ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹول لوگوں کو ہر چند ماہ بعد آن لائن اکاﺅنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنا بھی یاد دلاتا ہے۔ خیال رہے کہ پاس ورڈ طویل عرصے تک نہ بدلنا بھی آپ کے آن لائن اکاﺅنٹس کے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ حال ہی میں 2 ارب 20 کروڑ اکاﺅنٹس کی تفصیلات لیک ہوئی تھیں۔ جن میں سے کچھ 2008 کی تھیں۔ گوگل کے مطابق اس ٹول کے لیے ڈیٹا بھی اسی طرح کے 4 ارب یوزر نیم اور پاس ورڈز سے حاصل کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس ڈیٹابیس کو گزشتہ 5 سال سے گوگل صارفین کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور 11 کروڑ سے زائد اکاﺅنٹس کو اس طرح محفوظ بنایا گیا ہے۔ گوگل کے مطابق حفاظتی اقدامات کے بغیر اکاﺅنٹس ہیکنگ کا خطرہ 10 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں انٹرنیٹ براﺅزنگ کرنے والے 62 فیصد افراد گوگل کروم براﺅزر استعمال کرتے ہیں۔ گوگل واحد کمپنی نہیں جو اس طرح کے اقدامات کررہی ہے، فیس بک کی سیکیورٹی ٹیم بھی عوامی ہیکنگ لیکس کو مانیٹر کرتی ہے۔ ویسے صارفین اپنے اکاﺅنٹس کے تحفظ کے لیے اپنے تمام اکاﺅنٹس کا پاس ورڈ مختلف رکھیں تو ہیکرز کے لیے ان پر قبضہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا نیا ٹول آپ کے پاس ورڈ کو محفوظ نہیں کرتا تو صارفین بغیر کسی خوف کے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…