اب آپ دیوارکے پاربھی دیکھ سکتے ہیں ،حیرت انگیز پروگرام تیار

3  فروری‬‮  2019

بوسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ماہرین نے خاص طور پر آٹومیٹک گاڑیوں اور میدانِ جنگ میں لڑنے والے فوجیوں کیلئے دیوار کی اوٹ سے دوسری جانب دیکھنے کیلئے ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے۔دی گارجئین یونیورسٹی آف بوسٹن کے ماہرین نے ایک ایسا الگورتھم (سافٹ ویئر) بنایا ہے۔

جو کسی پوشیدہ شے سے ٹکرا کر بکھرنے والی روشنی کو بڑھا کر اسے دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔روشنی کسی بھی شے سے ٹکرا کی منعکس ہوتی ہے، لیکن ہم اسے ہر مرتبہ نہیں دیکھ پاتے۔ تاہم اس کا ایک جزوی سایہ سا ضروربنتا ہے جسے پینیمبرا کہتے ہیں۔ جوں ہی یہ اپنے سامنے کسی شے سے ٹکراتا ہے تو اس شے کی کچھ جھلک ضرور دکھاتا ہے۔یہ منعکس شدہ روشنی یا اس کا سایہ کسی شے سے ٹکرانے کے بعد کیمرے کو نظر آجائے تو الگورتھم اسے بڑھا کر اس میں مزید روشنی کا اضافہ کرکے وہ شے دکھاتا ہے۔اگر وہ شے نظر بھی نہ آرہی ہو تب بھی کیمرہ اور الگورتھم اس شے کے خدوخال ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین نے اسے عمل کو ‘کمپیوٹیشنل پیرا اسکوپی’ کا نام دیا ہے۔ اس سے دیوار کے پار لکھے ہوئے الفاظ بھی پڑھے گئے ہیں اور وہاں موجود افراد کے چہروں کے دھندلے ہیولے بھی دکھائی دیئے ہیں۔ میدانِ جنگ میں سپاہی اس سے دیوار کے پار چھپے دشمن کی شناخت کرسکیں گے۔ہفت روزہ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والے اس تحقیقی مقالے میں انجینئر وویک گویل کہتے ہیں کہ یہ ایک بہت سستی اور آسان ٹیکنالوجی ہے جو چھپی اشیا، خطرات اور ماحول سے آگاہ کرکے ہمارے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کی بدولت بڑے کارخانوں، ایٹمی بجلی گھروں اور دیگر صنعتی پلانٹس کی مرمت اور جائزے کا کام بھی لیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ فائر فائٹرز اور جان بچانے والے عملے کے افراد بھی اس سے یکساں مستفید ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…