واٹس ایپ کی غلطی، صارفین کو بڑے نقصان کا سامنا

17  جنوری‬‮  2019

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کے انجینئرز سے ہونے والی غلطی کا خمیازہ صارفین بھگتنے لگے۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ کے انجینئرز نے نئے فیچر پر کام شروع کیا جس کے دوران اُن سے سنگین غلطی سر زد ہوئی۔

ڈؤیلپرز کی غلطی کا خمیازہ صارفین کو اس طرح بھگتنا پڑا کہ اُن کے پرانے میسجز ڈیلیٹ ہوگئے۔ اس ضمن میں صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کمپنی سے شکایت بھی کی مگر واٹس ایپ کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔ واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ صارفین کے پیغامات خود بہ خود ڈیلیٹ ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ واٹس ایپ کے ماہرین نے سامنے آنے والے BUG پر کچھ حد تک قابو پالیا، جس کے بعد آئی او ایس صارفین کے پرانے پیغامات انہیں دوبارہ موصول ہونے لگے جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کی شکایات تاحال برقرار ہے۔ واٹس ایپ کے نئے فیچرز دوسری جانب واٹس ایپ نے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جس سے صرف بیٹا ورژن استعمال کرنے والے استفادہ کرسکتے ہیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے گروپ چیٹ پرائیوٹ رپلائی کا فیچر متعارف کرایا گیا جس کے تحت کوئی بھی صارف گروپ میں موجود دوست کو پرائیوٹ میسج بھیج سکتا ہے علاوہ ازیں کمپنی نے نئے اسٹیکرز بھی متعارف کروائے۔ صارفین کی تعداد میں اضافہ کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 180 ممالک میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے، جسے کسی بھی موبائل ایپ کا برا سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…