واٹس ایپ تک رسائی کے لیے ’فنگر پرنٹ‘ لازمی، فیچر کی آزمائش کا آغاز

12  جنوری‬‮  2019

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے ’فنگر پرنٹ‘ فیچر پر کام شروع کردیا جس کے بعد کسی بھی صارف کی چیٹ تک رسائی حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے’ڈبیلو اے بیٹا انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق

واٹس ایپ نے آئی فون کی طرز پر بائیومیٹرک تصدیق کے سسٹم پر کام شروع کردیا جس میں فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی کے آپشنز شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فنگر پرنٹ کا آپشن متعارف کرائے گا، آزمائشی طور پر یہ سیکیورٹی فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا جائے گا کامیابی کے بعد عام صارفین بھی اس سے استفادہ کرسکیں گے۔ اینڈرائیڈ ڈیوائس میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ فیچر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کوڈ کی طرح ہوگا جیسے صارف خفیہ ہندسے ڈالنے کے بعد ایپ تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ فنگر پرنٹ کا آپشن سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ پرائیوسی سے کھولا جائے گا جس کے تحت صارف اپنا پیٹرن لاک، پاس ورڈ یا خفیہ ہندسے درج کردے گا جبکہ جو اینڈرائیڈ موبائل فنگر پرنٹ سپورٹ کرتے ہیں وہ استعمال کرنے والے صارفین اپنے فنگر پرنٹس اپیلیکشن میں محفوظ کریں گے۔ قبل ازیں واٹس ایپ صارفین اپنی ایپ کی سیکیورٹی کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس استعمال کرتے تھے تاہم مستقبل میں وہ ایسا نہیں کریں گے۔ فنگر پرنٹ فیچر کن موبائل فونز پر چلے گا رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ 6.0 مارچ میلو سسٹم کے بعد آنے والے تمام ورژن فنگر پرنٹ فیچر کو سپورٹ کریں گے۔ یاد رہے کہ سام سنگ، شیوامی، ون پلس سمیت متعدد کمپنیوں نے اپنے نئے ہینڈ سیٹ میں فنگر پرنٹ آپشن متعارف کرایا ہے جس سے صارفین استفادہ کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…