آئی فون پر ریکارڈ کی گئی فلم نے آرٹ کی دنیا کا بڑا ایوارڈ جیت لیا

6  دسمبر‬‮  2018

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی فلم ساز شیرولٹ پروجر کی آئی فون پر ریکارڈ کی گئی مختصر سوانحی فلم نے آرٹ کی دنیا کا ممتاز انعام ‘ٹرنرپرائز2018’ جیت لیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس ایوارڈ کے لیے 4 فلموں کو نامزد کیا گیا تھا جو اس ایوارڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا، اس سے قبل روایتی آرٹ کی تخلیقات کو یہ پرائز دیا جاتا تھا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ ‘آج کے اہم مسائل جنسی شناخت

انسانی حقوق کی پامالی، پولیس کے مظالم، ہجرت اور آزادی کی تحریکوں’ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ٹرنر پرائز کی بنیاد 34 برس قبل 80 کی دہائی میں پیٹرنز آف نیو آرٹ کے نام سے ایک گروپ نے رکھی تھی جس کا مقصد معاصر برطانوی فن کی وسیع پیمانے پر حوصلہ افزائی کرنا تھا اور اس گروپ کا خیال تھا کہ برطانیہ میں بک ایوارڈ کے طرز پر اس کے ہم پلہ وژل آرٹس کا بھی ایک ایوارڈ ہونا چاہیے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ پروجر مجسمہ ساز، مصنف اور فلم ساز ہیں اور اب نہیں ایک آئی فون پر 33 منٹ کی ‘بریڈجٹ’ کے نام بنائی گئی سوانحی فلم کو ممتاز ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ پروجر کو ان کی اس فلم کے لیے 31 ہزار 785 ڈالر کا انعام دیا گیا جس میں جنسی شناخت اورصںفی امتیاز کے حوالے سے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ایوارڈ یافتہ اس فلم میں پروجرز کے گھر اور اسکاٹ لینڈ کے ہائی لینڈز کے مناظر کو بھی دکھایا گیا ہے، موسیقی میں ان کے ابتدائی ماحول کی سنسناہٹ ہے اور اس فلم کا پیغام ان کے دوستوں اور دیگر فن کاروں کی آواز میں دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس ایوارڑ کے نامزد کی گئی دیگر فلموں میں فرانزک آرکیٹکچر بھی تھی جس کو لندن سے تعلق رکھنے والے آرکیٹکٹس، فلم سازوں، وکلا اور سائنس دانوں کو دکھایا گیا تھا۔ اس فلم کو بنگلہ دیشی نژاد برطانوی فلم سازنعیم مہیمن اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لیوک ولیم تھامسن نے بنائی تھی۔ ٹرنر پرائز کی تاریخ میں روایتی آرٹ سے ہٹ کر پہلی مرتبہ کسی فلم کو یہ اعزاز بخشا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…